اسلام آباد (شوبز ڈیسک): مریم اورنگزیب نے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کردیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس جدید ترین فلم اکیڈمی کے قیام کا مقصد فلم کی تیاری کے وقت اور لاگت بچانا، ملکی فلموں کی تعداد میں اضافہ اور معیاری مواد کی تخلیق کو فروغ دینا ہے.وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کردیا۔ وزارت منصوبہ بندی نے انسٹی ٹیوٹ کیلئے 400 ملین کی گرانڈ کی منظوری دی ہے ۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کردیا۔
وزارت منصوبہ بندی نے حال ہی میں اس ادارے کے لیے 400 ملین روپے کی منظوری دی ہے۔اسلام آباد میں نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ نامی جدید ترین فلم اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لیے منصوبہ بندی کی ترقی کی وزارت نے 400 ملین روپے کی گرانڈ کی منظوری دی ہے ۔
پروجیکٹ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت عمل میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد مقامی فلم پروڈکشن کیلئے فلم سازی، اداکاری، پروڈکشن، کیمرہ اور سنیماٹوگرافی میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کو اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا پلیٹ فارم فراہم کرکے پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ سیکٹر ایچ نائن پی ٹی وی اکیڈمی میں قائم کیا جائے گا جس میں ایک ڈیجیٹل اور جدید ترین اسٹوڈیو کمپلیکس ہوگاجہاں مقامی فلم انڈسٹری کیلئےسہولیات میسر ہونگی ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ مقامی فلم انڈسٹری کے لیے پری اور پوسٹ پروڈکشن کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک فلم انسٹی ٹیوٹ بھی ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ جدید فلم اکیڈمی کا قیام کا مقصد فلم کی تیاری کے وقت اور لاگت بچانا، ملکی فلموں کی تعداد میں اضافہ، معیاری مواد کی تخلیق کو فروغ دینا اور عالمی تنظیموں کے ساتھ روابط قائم کرنا ہے۔معروف اداکار سید جمال شاہ نے فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لیے اپنی تمام تر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید فلم اکیڈمی مقامی ٹیلینٹ ضروری تربیت اور مہارت فراہم کرے گا ۔
جمال شاہ نے کہا کہ فلم اکیڈمی پاکستان کی فلم انڈسٹری کی پروڈکشن ویلیو کو بہتر بنائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ نیشنل فلم فنانس فنڈ اور ملک میں سینما گھروں کی تعمیر سے اس منصوبے کو مزید مدد ملے گی۔فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کے قیام کو فنکاروں اور فلمی صنعت کے اراکین کی جانب سے پذیرائی ملی ہے جو اسے ایک تاریخی پیشرفت کے طور پر دیکھتے ہیں جو پاکستانی سنیما کے منظر نامے کو بدل دے گی۔