Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: پاکستان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: پاکستان
پاکستاندنیا

بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: پاکستان

Published September 20, 2023
Tags: Featured ا کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے الزام میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات کو اجاگر کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، بھارت دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، پاکستان توقع کرتا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی پاکستانی اور کشمیری ہیں انہیں متعلقہ حکومتیں تحفظ فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا 2016 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کمانڈر کلبھوشن جادھو کو گرفتار کیا گیا، بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا، بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، بھارت نے جون 2021 میں بھی لاہور میں دہشتگردی کی کارروائی کی۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے کے مرکزی فورم دونوں ممالک کے سفارت خانے ہیں، انڈس واٹر کمشنرز بھی آپس میں بات کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم او کے باہمی رابطوں کا فورم بھی چل رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیے نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کی، کلبھوشن جادھو کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے افغانستان کی طرف سے مبارکباد کے خط کا جواب دیا، اس طرح کے خطوط معمول کے مطابق آتے ہیں اور ان کا جواب دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا امریکا کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی اور وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی تعاون پر بات ہوئی۔

TAGGED:Featuredا کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا
Next Article الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا: ایشیائی ترقیاتی بینک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2…

September 25, 2024
پاکستان

ساحلی ماحولیات تباہ، گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا

حب (ویب ڈیسک): گڈانی جیٹی کا سمندری پانی گلابی رنگت اختیار کرگیا۔گڈانی جیٹی کے پانی کی غیر معمولی صورتحال دیکھ…

August 2, 2025
انٹرٹینمنٹ

رجنی کانت دل اور معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل، ڈسچارج سے متعلق ڈاکٹرز کا بیان آگیا

چنئی (شوبز ڈیسک): بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے متعلق ڈاکٹروں کا…

October 3, 2024
دنیا

ممبئی: طوفان کی شدت سے بل بورڈ گرگیا، 14 افراد ہلاک، 74 زخمی

(ویب ڈیسک): بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی ہواؤں کے باعث 120 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد…

May 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?