Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انڈونیشیا کی آئی فون 16پر پابندی:ایپل دباؤ میں آگیا، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > انڈونیشیا کی آئی فون 16پر پابندی:ایپل دباؤ میں آگیا، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش کردی
سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

انڈونیشیا کی آئی فون 16پر پابندی:ایپل دباؤ میں آگیا، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش کردی

Published November 19, 2024
Tags: Featured آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر عائد پابندی انڈونیشیا کو اضافی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش پابندی کی وجہ ایپل مزید 10 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش
Share
SHARE

جکارتا (ٹیک ڈیسک): ایپل نے آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرانے کے لیے انڈونیشیا کو اضافی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ امریکی کمپنی کی جانب سے آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر عائد پابندی کو ختم کرانے کی تازہ ترین کوشش ہے۔خیال رہے کہ اکتوبر 2024 کے آخر میں انڈونیشیا کی حکومت نے اپنی سرزمین پر آئی فون 16 سیریز اور ایپل واچ 10 سیریز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔اس پابندی کی وجہ ایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنا ہے۔

امریکی کمپنی کی جانب سے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مگر ایپل کی جانب سے صرف ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی جس پر انڈونیشین حکومت نے آئی فون ڈیوائسز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی۔

اب بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایپل نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں اگلے 2 برسوں میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی پیشکش پر انڈونیشین وزارت صنعت نے امریکی کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تحقیق اور اسمارٹ فونز کی تیاری پر زیادہ توجہ مرکوز کرے۔

ابھی تک وزارت صنعت کی جانب سے ایپل کی نئی پیشکش پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایپل کی ابتدائی پیشکش پر وزارت کی جانب سے کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران کو وزیر صنعت Agus Gumiwang Kartasasmita سے ملاقات کے لیے طلب کیا گیا۔

مگر جب ایپل کے عہدیداران جکارتہ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ وزیر ملاقات کے لیے دستیاب نہیں اور پھر انہیں وزارت صنعت کے ڈائریکٹر جنرل سے ملایا گیا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کی جانب سے گوگل کے پکسل اسمارٹ فونز کی فروخت پر بھی سرمایہ کاری نہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

انڈونیشیا کی سخت حکمت عملی اب کام کرتی ہوئی نظر آرہی ہے جس کے باعث ایپل نے مزید سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

ایپل کی جانب سے انڈونیشیا کے 27 کروڑ 80 لاکھ صارفین تک بلاتعطل رسائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جن میں سے 50 فیصد سے زائد کی عمریں 44 سال سے کم ہیں اور وہ اسمارٹ فونز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

TAGGED:Featuredآئی فون 16 سیریز کی فروخت پر عائد پابندیانڈونیشیا کو اضافی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکشپابندی کی وجہ ایپلمزید 10 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ: رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکار اسلام آباد طلب
Next Article اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں نجی اسپتالیں،لیبز اور اتھارٹی کے ملوث ہونیکا انکشاف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

سابق اولمپئین و مینجر قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئین و مینجر قومی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگادی۔ میڈیا…

January 31, 2023
کھیل

ورلڈکپ:ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان کی پہلی بار پاکستان کو شکست

چنئی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان…

October 23, 2023
انٹرٹینمنٹ

حمل کی کتاب کےعنوان میں لفظ ‘بائبل’کےاستعمال پر ہائی کورٹ کا کرینہ کپور کو نوٹس

مدھیہ پردیش (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی سُپر اسٹار کرینہ کپور خان کو اپنی حمل کی کتاب کے عنوان میں…

May 11, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی اور ن لیگ اشرافیہ کی جماعتیں ہیں، انہیں مقتدر قوتوں نے پنجاب پر مسلط کیا؛ بلاول بھٹو

لاہور (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو اشرافیہ…

January 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?