اسلام آباد (ویب ڈیسک): یوٹیلیٹی اسٹورز پر درجنوں اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں جن میں مختلف برانڈز کے مصالحہ جات سمیت دیگر اشیاء خوردونوش شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی درجنوں اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں جس سےعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مختلف برانڈز کے مصالحہ جات جن میں ,نمک,اچار,جوتوں کی پالش کپڑے,برتن دھونے کا سرف،صابن,مشروبات,ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ کی قیمتوں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹوتھ پیسٹ 20 روپے، جوتوں کی پالش 35 روپےٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں 17 روپے کیچپ 30 روپے دودھ کا ڈبہ 40 روپے اور نوڈلز کی قیمت میں 35 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں مشروبات 60 روپےآلمنڈ آئل 20 روپے میکرونی 45 روپےچلی گارلگ سارس 40 روپے بریانی مصالحہ 10 روپے اوراچار کی قیمت میں 87 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
نمک کی قیمت میں بھی 20 روپے اور نمکو کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جبکہ فروٹ جام 45 , کریم 40 اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگی کردی گئی ہے۔