Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کے بجائے وفاق میں آگ لگانے پر تلی ہے، گورنر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کے بجائے وفاق میں آگ لگانے پر تلی ہے، گورنر
پاکستانتازہ ترین

کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کے بجائے وفاق میں آگ لگانے پر تلی ہے، گورنر

Published November 27, 2024
Tags: آگ بجھاتے، میں خود وہاں جاؤں گا کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کے بجائے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی وفاق میں آگ لگانے میں لگی ہوئی ہے
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کے بجائے وفاق میں آگ لگانے میں لگی ہوئی ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے کتنے عرصے سے کرم کے حوالے سے وزیر اعلی کو بالکل فرصت نہیں ملی کہ کرم جاکر وہاں کی آگ بجھاتے، میں خود وہاں جاؤں گا اور ان کے مسئلے حل کروں گا، وہاں اب تک 150 سے زائد افراد زخمی ہیں اور درجنوں جاں بحق ہوچکے ہیں۔گورنر نے کہا کہ وزیراعلی نے پشتون جرگہ پر ساری سیاسی جماعتوں کو بلایا، آج وزیر اعلی کو دعوت دیتا ہوں کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ جارہا ہوں، کرم کے معاملات کے لئے دونوں اطراف میں بات کریں، دسمبر کے پہلے ہفتے میں گورنر ہاؤس میں بھی سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کے ساتھ مل کر کرم کے علاقے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ابھی تک 465 خاندانوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ابھی سردیوں کا موسم ہے خاندانوں کے لیے ٹینٹ کمبل اور ادویات فراہم کی جائیں گی، این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم سے رابطہ کیا لیکن بدقسمتی سے ان کے پاس کچھ نہیں تھا اگر زیادہ ایمرجنسی ہوگی توپھر پی ڈی ایم اے کیا کرے گا؟ وزارت داخلہ سے بھی بات کروں گا کہ وہاں متاثرین کو امداد فراہم کرے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی امداد صوبائی حکومت کی کرم میں نہیں گئی، صوبائی حکومت صرف وفاق میں آگ جلانے میں لگی ہوئی ہے، کرم میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا گیا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے باوجود کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے۔

گورنر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو چھڑوانے کے لے دوبارہ سے ڈرامہ کیا گیا، ابھی سول کپڑوں میں 1500 پولیس اہلکاروں کو لایا گیا، پٹھانوں کو کہا گیا آپ بہت غیور ہیں آپ یہاں کھڑے رہیں لیکن بشریٰ بی بی خود بھاگ گئیں اور غریب ورکرز بے یار و مددگار رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی وفاق سے پوچھنا چاہیے کہ آخر امین گنڈاپور ایک ہی راستے سے 3 بار فرار ہوگیا؟ آخر یہ کیسے ممکن ہے؟ کیا یہ کوئی مک مکا ہے؟ وفاق کو ہمارے صوبے کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے، وفاق کے ذمے جو 100 ارب روپے ہیں وہ ہمیں دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت یہ کہہ رہی ہے کہ ہمارے کارکن شہید ہوئے ہیں کیا کسی نے کسی کا جنازہ دیکھا ہے؟ کیا کوئی ان کی تسلی کے لیے وہاں تھا؟ یہ جو شیل پھینکے گئے یہ کیا مارکیٹ میں دستیاب ہیں ؟ یہ آخر عام ورکرز کے پاس شیل کہاں سے آئے، ہم صرف دیکھ رہے ہیں کہ فلاں لیڈر کے خلاف ایف آئی آر ہورہی ہے لیکن وہ پھر ایف آئی آر ٹوکری کی نذر کردی جاتی ہے آخر کب تک ہمارے اہلکار اسطرح قربانی دیتے رہیں گے؟

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر جماعت کا حق ہے اتنے کنٹینرز لگا کر اور سرکاری وسائل کا استعمال کرکے آخر کیا ملا؟ ہرپارٹی کو پرامن احتجاج کا حق ہونا چاہیے مگر بانی چیئرمین صرف اس ڈی چوک پر احتجاج یا جلوسوں سے رہا نہیں ہوسکتے اس کے لیے انہیں عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیے عدالتیں ہی انہیں رہا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سی ایم تو کوئی دوائی کھاکر غائب ہوجاتے تھے لیکن اب ایک مانیٹر آگئی ہے جو انہیں کنٹرول کر رہی ہے، بہت جلد پنجاب والی داستانیں یہاں خیبرپختونخوا میں بھی جلد سنیں گے جلد فرح گوگی والی کہانیاں یہاں بھی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے تو سی ایم کو کم از کم وزیر داخلہ یا وزیر اعظم سے بات کرنی چاہیے، کرم میں بہت نقصانات ہوئے ہیں، کچھ روز قبل وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کے حوالے سے لیٹر بھی لکھا ہے لیکن صوبائی حکومت کو کوئی پروا نہیں ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے امداد فراہم کی جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا کہا تھا لیکن وہ ابھی تک نہیں ملا، تمام سیاسی جماعتوں کو اس لئے دعوت دی ہے کہ ہم اپنے مسائل کے لیے خود اکٹھے ہوں، وزیر اعظم کے ساتھ جب بھی میٹنگ کی ہمیشہ ایجنڈے میں صوبے کے امن و امان کو رکھا اگر صوبائی حکومت کوئی احتجاج کررہی ہے تو گورنر کسی کو منع نہیں کرسکتا صوبائی حکومت کو صرف مشورہ دیا جاسکتا ہے۔

TAGGED:آگ بجھاتے، میں خود وہاں جاؤں گاکے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کے بجائےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈیوفاق میں آگ لگانے میں لگی ہوئی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article واجبات نہ ملنے پر کے ایم سی ملازمین سراپا احتجاج، ایم اے جناح روڈ بند کردی
Next Article باقی ملک کا کیا ہوگا؟ : 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا، وزیر داخلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

لاپتا افراد کا مسئلہ ہماری پارٹی کی انتخابی مہم کا مرکز ہوگا، اختر مینگل

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل نے آئندہ انتخابات ’لاپتا افراد کی بازیابی‘ کے…

September 1, 2023
پاکستان

سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف جسٹس تقرری میں شرکت سے انکار کردیا

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: چار رکنی کمیٹی کے سنی اتحاد کونسل سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور سنی اتحاد کونسل…

October 22, 2024
پاکستانتازہ ترین

سندھ : یوم علیؓ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ تعلیم سندھ نے یوم علیؓ کے موقع پر اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔…

April 7, 2023
پاکستان

پیپلز الیکٹرک بس مزید نئے روٹس پر چلائی جائینگی؛ شرجیل میمن

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ…

March 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?