(ویب ڈیسک) : بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا، ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔