ناصریہ (ویب ڈیسک): عراق کے شہر ناصریہ میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں 9 ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے۔
عراقی حکام کے مطابق ایرانی زائرین بس حادثے میں 9 افرادجاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔