Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل نے غلط اندازہ لگایا، ایران سے اتنے بڑے ردعمل کی توقع نہ تھی: رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیل نے غلط اندازہ لگایا، ایران سے اتنے بڑے ردعمل کی توقع نہ تھی: رپورٹ
دنیا

اسرائیل نے غلط اندازہ لگایا، ایران سے اتنے بڑے ردعمل کی توقع نہ تھی: رپورٹ

Published April 18, 2024
Tags: Featured اسرائیل کا غلط اندازہ امریکی میڈیا رپورٹس ایران سے تصادم بڑھنے کا باعث بنا ردعمل کی توقع نہ تھی
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا غلط اندازہ ایران سے تصادم بڑھنے کا باعث بنا۔امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو ایران سے اتنے بڑے پیمانے پر ردعمل کی توقع نہ تھی، امریکا اور اسرائیلی حکام کا خیال تھا ایران کا ردعمل محدود ہو گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی ہدف پر حملے سے چند لمحے قبل واشنگٹن کو ایران کی جانب سے کم درجے کی اطلاع دی تھی جبکہ امریکی اہلکاروں نے امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کو حملے کے سنگین نتائج کے خدشے سے فوری آگاہ کیا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی اہداف پر اسرائیلی حملے کے بعد عوامی سطح پر امریکا نے اسرائیل کی حمایت کی جبکہ نجی طور پر امریکا نے مشورہ کیے بغیر شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرنے پر اسرائیل پر غصے کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے عوامی اور سفارتی طور پر جوابی کارروائی کا عزم کیا، ایران نے نجی طور پر پیغام بھیجا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ واضح جنگ نہیں چاہتا، ایران نے امریکا کو پیغام پہنچانے کیلئے عمان، ترکیہ اور سوئٹزرلینڈ کو ثالث بنایا۔

ایرانی وزارت خارجہ، پاسداران انقلاب نے امریکا کو پیغامات بھیجنے کیلئے عمانی حکومت کیلئے ہاٹ لائن کھلی رکھی، سوئس سفیر کو پاسداران انقلاب کے اڈے پر طلب کر کے امریکا کو لڑائی سے دور رہنے کا پیغام بھیجوایا گیا اور اسرائیل کی جوابی کارروائی پر ایران نے دوبارہ، سخت اور بغیر وارننگ کے حملےسے خبردار بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران پر واضح کیا کہ وہ اس حملے میں شامل نہیں ہے اور وہ جنگ نہیں چاہتا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایران کی پاسداران انقلاب کے اہم رہنما سمیت 8 سفارتی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

ایران نے اسرائیل کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے چند روز قبل اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل داغے تھے، زیادہ تر میزائل امریکا اور اسرائیل کے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم نے راستے میں ہی تباہ کر دیے تھے تاہم کچھ میزائل اسرائیل میں بھی گرے تھے۔

TAGGED:Featuredاسرائیل کا غلط اندازہامریکی میڈیا رپورٹسایران سے تصادم بڑھنے کا باعث بناردعمل کی توقع نہ تھی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال کا فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق انکشاف
Next Article موٹاپے کے بھیانک اثرات: ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری، پنشن میں ہونیوالا اضافہ یکم ستمبر کو تمام واجبات کیساتھ ملے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ای او بی آئی پنشنرزکیلئے خوشخبری ہے کہ جنوری سے پنشن میں ہونے والا اضافہ تمام…

August 28, 2025
دلچسپ و عجیب

چونیاں: شادی میں ہوائی فائرنگ، 3 بچے زخمی، دولہے کا والد اور سالہ گرفتار

چونیاں (ویب ڈیسک): چونیاں میں ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق…

November 27, 2023
پاکستان

سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، گڈوبیراج پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہوگیا

گڈو (ویب ڈیسک): پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی…

September 13, 2025
انٹرٹینمنٹ

’غدر 2‘ ٹریلر لانچ کی تقریب: پاکستان اور بھارتی عوام جھگڑا نہیں چاہتے، سنی دیول

ممبئی (شوبز ڈیسک): بولی وڈ اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے شہری ایک دوسرے کے…

July 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?