Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد قرار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد قرار
پاکستان

وزیراعظم کو اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے، تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد قرار

Published August 11, 2025
Tags: Featured افواہوں کو رد کرتے ہوئے حالیہ قیاس آرائیوں کے درمیان عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد معتبر اور باخبر ذرائع وفاقی حکومت میں ممکنہ تبدیلی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی حکومت میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ قیاس آرائیوں کے درمیان، معتبر اور باخبر ذرائع نے ان افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تعلقات “انتہائی خوشگوار” ہیں اور عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پسِ پردہ کسی تبدیلی کی غیر مصدقہ خبریں گردش کرتی رہیں، جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ایک وفاقی وزیرِکو شہباز شریف کی جگہ وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تاہم ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے اس امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان معاملات بالکل ویسے ہی اچھے ہیں جیسے پہلے تھے۔ حکومت اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی کہ موجودہ سیٹ اپ کو مکمل حمایت حاصل ہے اور سیاسی سیٹ اپ میں فوری طور پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور فی الوقت کسی قسم کی سیاسی تبدیلی کی خواہش نہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان میں سول و عسکری کشیدگی اور پسِ پردہ سیاسی انجینئرنگ کی تاریخ کی وجہ سے اس قسم کی افواہیں اکثر زور پکڑ لیتی ہیں۔

تاہم حکام کی جانب سے واضح تردید یہ ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ حالات میں اسٹیٹس کو برقرار رہے گا۔ چونکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کی توجہ معیشت کے استحکام اور سیکورٹی چیلنجز پر مرکوز ہے، اس لیے کسی بڑی سیاسی تبدیلی کا امکان مستقبل قریب میں نظر نہیں آتا۔

قبل ازیں قومی انگریزی جریدے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان تعلق دو طرفہ ہے۔ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں عسکری اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف میں ایک ایسا ساتھی ملا ہے، جس پر ادارہ نہ صرف اعتماد کرتا ہے بلکہ عملی طور پر اس کی حمایت بھی کرتا ہے۔

ایک سینئر ذریعے نے شہباز شریف کو بہترین قرار دیا ہے، جنہوں نے کارکردگی، محنت، نظم و ضبط، محتاط سفارت کاری اور ملکی طاقت کے نظام کو سمجھنے کی صلاحیت سے فوج کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

بند دروازوں کے پیچھے کوئی ابہام نہیں ہے کیوں کہ فوج سیاسی انتشار اور معاشی غیر یقینی صورتحال میں شہباز شریف کو پاکستان کے لیے “بہترین ممکنہ انتخاب” سمجھتی ہے۔ یہ اعتماد یکطرفہ نہیں ہے۔

شہباز شریف نے بھی متعدد مواقع پر نجی اور عوامی طور پر فیلڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور قومی وژن کی تعریف کی ہے۔ وزیرِاعظم نے ایک سے زائد بار حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں فوج کی “غیر متزلزل حمایت” کا اعتراف کیا ہے۔

TAGGED:Featuredافواہوں کو رد کرتے ہوئےحالیہ قیاس آرائیوں کے درمیانعسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتمادمعتبر اور باخبر ذرائعوفاقی حکومت میں ممکنہ تبدیلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی عہدیدار کو ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ نہیں کرایا جائے گا؛ عباس عراقچی
Next Article اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کو ساتھیوں سمیت قتل کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

گرمی کی شدید لہر؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک): گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو) کے خدشے کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے…

May 19, 2024
پاکستانتازہ ترین

جوہر موڑ: تیز رفتار بس نے 20 سے زائدگاڑیوں کو ٹکر ماردی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں تیز رفتار بس نے 20 سے زائدگاڑیوں کو ٹکر ماردی۔ حادثہ جوہر…

March 2, 2023
دلچسپ و عجیب

مچھروں کو بھگانے والے 6 پودے، جو آپ گھر میں‌بھی لگاسکتے ہیں

کراچی (ویب ڈیسک): مچھروں سے ہونے والی جان لیوا بیماریوں سے ہم سب واقف ہیں جس سے ہر سال لاکھوں…

April 29, 2023
پاکستان

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع…

May 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?