کراچی (ویب ڈیسک):جماعت اسلامی نے جمعہ 10 فروری سے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق لانگ مارچ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں لاہور سے شروع ہوگا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ داتا دربار، شاہدرہ ،مریدکے، کامونکی سے ہوتا ہوا پہلے روز گوجرانوالا پہنچے گا ، سراج الحق مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔