Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جوبائیڈن پاکستان کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کریں؛ امریکی ارکان اسمبلی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جوبائیڈن پاکستان کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کریں؛ امریکی ارکان اسمبلی
پاکستاندنیا

جوبائیڈن پاکستان کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کریں؛ امریکی ارکان اسمبلی

Published February 11, 2024
Tags: Featured امریکی پارلیمنٹ بائیڈن انتظامیہ پر زور پاکستان میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرے
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں انتخابی نتائج کو اس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک کہ مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات نہیں ہو جاتیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی جمہوریت کی حمایت میں فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کول، رینکنگ ممبر گریگوری میکس سمیت مسلم رکن الہان عمر سمیت متعدد ارکان اسمبلی نے پاکستان میں انتخابی نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کول نے ارکان اسمبلی کے پاکستان میں الیکشن نتائج سے متعلق سخت بیانات کے پیش نظر جوبائیڈن حکومت اور کانگریس سے ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں اور بیلٹ ٹمپرنگ کے سخت خدشات پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔

مسلم رکن اسمبلی الہان عمر نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے الیکشن میں بدانتظامی کے متعدد الزامات کی معتبر اور آزاد تحقیقات تک انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے گریز کریں۔

ایک خاتون مسلم رکن اسمبلی راشدہ طلیب نے کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ ان کی جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔ پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں مداخلت اور چھیڑ چھاڑ کے بغیر اپنے قائدین کا انتخاب کرنے کا پورا پورا حق ہونا چاہئے اور امریکہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہمارے ٹیکس ڈالر کسی ایسے شخص کے پاس نہ جائیں جو اس کو نقصان پہنچائے۔

خاتون رکن ڈینا ٹائٹس نے پاکستانی سیاست میں تشدد کے استعمال اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ایک فعال جمہوریت کا سنگ بنیاد ہیں۔ پاکستان میں انتخابی نتائج سے متعلق شکوک شبہات اور الزامات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

اسی طرح ارکان اسمبلی سمر لی اور سوسن وائلڈ نے بھی کہا کہ پسماندہ جمہوریتوں کے اس دور میں امریکا کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آواز کو ریاستی تشدد، ٹارگٹ نیٹ ورک کی بندش اور ووٹروں کو دبانے سے نہیں مٹنے دیں گے۔

کانگریس مین گریگ کیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابی مداخلت اور دھوکہ دہی کی تحقیقات کے لیے وزارت خارجہ سے دھاندلی کے الزامات کی قابل اعتماد اور آزاد تحقیقات تک انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔

ایک اور امریکی رکن اسمبلی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔ ہم نئی حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہیں کر سکتے جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ جمہوریی طریقے سے حکومت بنی ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں فارن افیئرز کمیٹی کے ایک اور سینئر رکن بریڈ شرمین نے کہا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر پابندی، پُرتشدد واقعات سمیت انٹرنیٹ، موبائل کی بندش اور نتائج کے اعلان میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان یدانت پٹیل نے بھی پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں آزادیٔ اظہارِ رائے اور میڈیا پر پابندی سمیت امیدواروں کو ہراساں اور تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

TAGGED:Featuredامریکی پارلیمنٹبائیڈن انتظامیہ پر زورپاکستان میں انتخابی نتائجتسلیم نہ کرے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر پڑنے لگے؛موڈیز
Next Article آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت:دنیا کا پہلا اے آئی چائلڈ تیار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

‘سندھ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے’،نگران وزیراعلیٰ کی سی پی این ای وفد کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

کراچی (ویب ڈیسک) : نگران وزیراعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد سے…

November 25, 2023
صحت

کینسر کی تشخیص اب پیشاب کے ٹیسٹ سے ممکن ہوسکے گی

(ہیلتھ ڈیسک): پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں سرطان کی سب سے عام قسم ہے جس سے ہر سال لاکھوں…

December 6, 2024
صحت

اسمارٹ دکھنے کے لیے وٹامن کے انجیکشن لگوانا انفلوئنسر کو مہنگا پڑ گیا

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): امریکا سے تعلق رکھنے والی فٹنس انفلوئنسر کو سلم اور اسمارٹ دکھنے کی خواہش میں وٹامن انجیکشن…

October 27, 2023
دنیا

فلسطینی غزہ شہر کو خالی کردیں، حماس معاہدے پر اتوار کی شام تک دستخط کردے ؛ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے…

October 3, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?