Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری، 26 اکتوبر کو حلف لیں‌گے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری، 26 اکتوبر کو حلف لیں‌گے
پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری، 26 اکتوبر کو حلف لیں‌گے

Published October 23, 2024
Tags: 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف Featured جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان ملاقات
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری نے نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی۔صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی۔جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری. یاد رہے کہ گزشتہ روز 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان کو جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کرنے کی سفارش بھیجی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔

کامن ویلتھ اسکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں۔ 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ 30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا۔

28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلیٰ عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں لارجر بینچ کا حصہ رہے اور کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ لا کا حصہ بھی رہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز کی ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعدچیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصورعلی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے جب کہ نامزدچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملازمت سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے سینئر ترین جج خطاب کرتے ہیں تاہم قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس سے جسٹس یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس سے آئندہ چیف جسٹس کے لیے تین سینئر ترین ججوں کے نام مانگے تھے جن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام دیے گئے تھے۔

TAGGED:26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلفFeaturedجسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی منظوریصدر مملکت آصف علی زرداریقاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان ملاقات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سونم کپور نے معروف ترین ’’ردھم میوزک‘‘ اسٹور خرید لیا
Next Article بھارت میں سب سے بڑا ڈرون ایئر شو، 5 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بتائیں جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا؟ چیف جسٹس وفاق اور سندھ حکومت پر برہم

کراچی (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وفاقی اور سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے…

April 25, 2024
پاکستان

قومی اسمبلی: چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس کیلیے کمیٹی کی تحریک منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے کمیٹی کے قیام کی…

May 15, 2023
دنیا

غزہ جنگ بندی کیساتھ نئے امریکی صدر کے آنے سے سعودیہ کا اسرائیل کو تسلیم کرنیکا امکان ہے: بلنکن

(ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے غزہ جنگ بندی کے ساتھ، جنوری میں نئے امریکی صدر…

September 7, 2024
دنیا

امریکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، لینڈنگ گیئرمیں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں کا ہنگامی انخلا

ڈینور- امریکا (ویب ڈیسک): امریکا کے شہر ڈینور میں طیارے کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگنے کے باعث مسافروں کو…

July 27, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?