کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ضلع جنوبی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان شارع فیصل پرسرکاری بسوں کو آگ لگانے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔
دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے تحریک انصاف کے مقامی رہنماجاوید آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جاوید آفریدی کی گرفتاری پر کارکنان نے پتھراؤ کیا جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔