کراچی (ویب ڈیسک): کراچی بلدیہ رئیس گوٹھ میں مبینہ طور پر لڑکی کے گھر والوں نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق مقتول کے والد نے بتایا کہ سہیل لڑکی کو پسند کرتا تھا اورگزشتہ ماہ لڑکی کے ساتھ بلوچستان چلا گیا تھا۔
مقتول کے والدکا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے سہیل سے کہا کہ واپس آجاؤ شادی کرادیں گے مگر واپسی پرگھرکی دہلیز پر گولیاں مارکر قتل کردیا،بیٹا سہیل مکینک اور گھر کا کفیل تھا۔
سہیل کے والد نے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کی اپیل کی ہے۔