Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی:ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی کی مزید وارداتیں سامنے آگئیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی:ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی کی مزید وارداتیں سامنے آگئیں
پاکستانتازہ ترین

کراچی:ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی کی مزید وارداتیں سامنے آگئیں

Published November 23, 2023
Tags: آئی جی سندھ کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری ڈی ایس پی عمیر طارق کے خلاف دیگر شکایات
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے اورنگی میں ڈھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) عمیر طارق کی مزید وارداتیں سامنے آگئیں۔زیرتربیت ڈی ایس پی عمیرطارق کے خلاف شکایت کنندہ منصور شیخ کا کہنا ہے کہ 24 اکتوبر کی رات گلشن اقبال 13 ڈی میں عمیرطارق نے واردات کی، ڈی ایس پی عمیر طارق نے میری گرفتاری کیلئے گلشن اقبال 13 ڈی میں چھاپہ مارا اور جب میں نہ ملا تو بھانجے کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر گلزارہجری میں میرے گھر لایا گیا۔انہوں نے بتایاکہ 2 گھنٹے تلاشی کے دوران ملزمان گھر میں دو کروڑ روپے تلاش کرتے رہے، گھر کا لاکر توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے، پرائزبانڈ، گھڑیاں، پستول اور موبائل فون لے گئے۔

منصورشیخ کا کہنا تھاکہ مجھے دیگر افراد کے ساتھ آنکھوں پرپٹی باندھ کربوٹ بیسن تھانے لے جایا گیا، سی سی ٹی وی میں بوٹ بیسن تھانے کے سب انسپکٹرعلی حسن اور دیگر کو شناخت کیا، ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کے بعد شیریں جناح کالونی چوکی منتقل کیا گیا، 4 دن تک تشددکیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ایس ایچ او بوٹ بیسن تفتیش کرنے آتے رہے، 50 لاکھ رشوت طلب کی، کوئی جرم نہ نکلا تو 28 اکتوبر کی رات مجھےچھوڑ دیا گیا، آئی جی سندھ سمیت تمام اعلیٰ حکام کو درخواستیں دے چکے، رقم، پرائز بانڈ، قیمتی گھڑیاں، موبائل فونز، پستول اوردیگرسامان واپس نہیں دیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈیفنس میں ایک پان والے نے بھی ڈی ایس پی پر پونے دو لاکھ روپے کا سامان چھیننے کا الزام لگا دیا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کی تحقیقات میں سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی کی 13 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیا گیا ہے، جس میں ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی اور ٹرینی ڈی ایس پی عمیر طارق قصور وار قرار دیےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیرتربیت ڈی ایس پی عمیر طارق، ساتھی اہلکاروں اورپرائیوٹ ٹیم نے ڈکیتی کی، پولیس یونیفارم میں 2 اہلکاروں اور 5 پرائیوٹ افراد نے ڈکیتی کی، پولیس پارٹی نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے، 60 تولہ سونا و دیگر قیمتی سامان لوٹا، لوٹا گیا کیش اور 70 تولے سونا اسکول بیگ میں رکھ کر ڈی ایس پی دفتر لے جایا گیا، ڈکیتی کے وقت زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق خود موجود تھے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کا کہنا تھا کہ ٹیرر فنانسنگ سےمتعلق مخبر کی اطلاع پر زیر تربیت افسر کوٹاسک دیا۔

ٹرینی ڈی ایس پی عمیر طارق کے مطابق ایس ایس پی عمران قریشی کے بھیجےگئے مخبروں کی اطلاع پر چھاپہ مارا، گھر پر چھاپے کو ایس ایس پی ساؤتھ کے دیے پرائیوٹ افراد لیڈ کر رہے تھے،کیش، سونا، 12 موبائل فون پرائیوٹ افراد کی جانب سے قبضے میں لیےگئے، پرائیوٹ افراد کو بطور حساس ادارے کے اہلکار متعارف کرایا گیا، پولیس پارٹی کے دفتر پہنچنے پر لاکر سے ایک کروڑ 5 لاکھ اور زیورات ملے، ذاتی اسٹاف سے دو اہلکار خرم علی اور فیضان کو شاہین فورس کے 3 اہلکاروں کے ہمراہ بھیجا، 5 پرائیوٹ افراد نے گھر کی تلاشی لی، دوپولیس اہلکاروں نے گھر میں تحفظ دیا، باکس کا لاک میرے دفتر میں توڑا گیا، ذاتی ڈرائیور سے وہ باکس باہر پھنکوادیا۔

شاہین فورس کے اہلکاروں کا کہنا ہےکہ چھاپےکے دوران ہمیں گھر کے باہر رکھا گیا۔

سپاہی خرم کے مطابق پولیس موبائل اور بڑی گاڑی ڈی ایس پی عمیر طارق کی ہدایت پر لے کر نکلے، ڈی ایس پی نے حساس ادارے کی اطلاع پر چھاپہ مارنے کا کہا، ہمیں صرف گھر کو گھیرنا تھا، راستے میں ڈی ایس پی اور ماسک لگائے 4 افراد کی جانب سے بریفنگ دی گئی، ڈی ایس پی عمیر طارق چھاپے کے وقت اپنی گاڑی میں موجود تھے، حراست میں لیے دو بھائیوں کو بلوچ کالونی پل پر اتارنے کی ہدایت ڈی ایس پی نے دی۔

ایس ایچ او ڈیفنس کا کہنا ہےکہ حساس ادارے کے چھاپے میں ملے سامان کو واپس کرنے کی ہدایت ایس ایس پی ساؤتھ نے دی، کلفٹن تھانے کے باہر ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے بیگ اور شاپنگ بیگ میرے حوالے کیا، میں نے تھانے میں تمام سامان شاکر اور وسیم کے حوالے کیا اور ایس ایس پی کو مطلع کیا۔

رپورٹ کے مطابق زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کے دو بیانات میں تضادات پائےگئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ باکس میں موجود 85 لاکھ روپے اور کچھ زیورات کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا، بیانات کے مطابق باکس ڈی ایس پی عمیر طارق کے حوالے کیا گیا تھا۔

انکوائری کمیٹی نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی عمیر طارق کے خلاف دیگر شکایات کی بھی تحقیقات ضروری ہیں۔ رپورٹ میں ایس ایس پی ساؤتھ اور زیر تربیت ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ۔

رپورٹ پر ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کا بھی سی پی او تبادلہ کردیا گیا۔اورنگی ٹاؤن میں تاجر کےگھر پولیس ڈکیتی کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج کرکے زیر تربیت ڈی ایس پی کو گرفتار بھی کرلیا گیا، عمیر طارق کے ساتھی پولیس اہلکار بھی مقدمے میں گرفتار کرلیےگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈکیتی کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا جس کے بعد آئی جی سندھ کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری کی گئی۔

TAGGED:آئی جی سندھ کی ہدایت پر معاملے کی انکوائریڈی ایس پی عمیر طارق کے خلاف دیگر شکایات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 190 ملین پاؤنڈ کیس: 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
Next Article سائفر کیس: جیل ٹرائل ختم، جوڈیشل کمپلیکس میں پہلی سماعت، عمران اور قریشی عدالت طلب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عام انتخابات میں ناکامی پر سراج الحق نےجماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا

منصورہ (ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ…

February 12, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی میں ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے SMS کے ذریعے فراڈ کی اطلاعات

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں نوسر بازوں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم…

September 28, 2025
پاکستانتازہ ترین

ن لیگ کےمعطل ارکان اسمبلی میں ووٹ ڈالیں گے؛ عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے تمام 18 معطل ارکان کو کل کے اسمبلی اجلاس میں شرکت اور ووٹ…

December 20, 2022
پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (ویب ڈیسک): سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان سے سابق کپتان کرکٹر شاہد آفریدی نے…

September 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?