Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی:دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدرکا وزیر اعلیٰ‌ہاؤس میں خطاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی:دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدرکا وزیر اعلیٰ‌ہاؤس میں خطاب
پاکستاندنیا

کراچی:دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدرکا وزیر اعلیٰ‌ہاؤس میں خطاب

Published April 24, 2024
Tags: Featured ایران کے صدر پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی فروغ دینے کے عزم کا اظہار
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعلی ہاؤس سندھ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان، علمائے کرام، تاجر برادری کے نمائندے، اعلی سرکاری حکام و سفارتکار سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

ر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دورہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تاریخی، تہذیبی اور مذہبی تعلق صدیوں پرمحیط ہے اور دونوں ممالک کے عوام خطے میں امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے، ایران نے نامساعد حالات کے باوجود صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی کی اور اب ہم اپنی صلاحیتوں کا تبادلہ پاکستان کے ساتھ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں تجارتی رکاؤٹوں کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں مختلف امکانات پر گفتگو ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تجارت سرحد کے دونوں اطراف کے عوم کے بہترین مفاد میں ہے، تجارتی سطح پر قریبی تعلقات کا قیام پاکستان اورایران کی باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مذید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوت دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایران کی قیادت اور قوم کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے امن و سلامتی کا پیغام لیکر آیاہوں۔

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کو دربپش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے باہمی اتحادواتفاق پیدا کرنا ہوگا۔ فلسطین اور غزہ میں صہونی جارحیت کی پرزورمذمت کرتے ہوئے انہوں نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے نہتے معصوم عوام پر کئے جانے والے مظالم کو روکنے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

ایرانی صدر نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمداقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے استعماریت کے خلاف بھرپورجدوجہدکرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور القدس کی آزادی مسلم امہ کی پہلی ترجیح ہے، فلسطین کے عوام نے اپنی جدوجہد اور ثابت قدمی سے غاصب صیہونی قوتوں کو شکست دے دی۔

انہوں نے پاکستان کے عوام کی جانب سے ہرمشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کو سراہااور کہا کہ ایرانی قوم پاکستان کے لئے محبت کے جذبات رکھتی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خطبہ استقبالیہ میں ایرانی صدر اور ان کے وفد کے ارکان کو کراچی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ، مذہبی، علمی اور تہذیبی روابط وقت کے ساتھ مذید مستحکم ہورہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو سے صدرآصف علی زرداری تک پیپلزپارٹی کے قیادت ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی رہی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ملکر کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی اور غیر قانونی تجارت کے خاتمے، ماحولیاتی تبدیلوں کے اثرات کے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ غزا میں فوری جنگ بندی اور کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہوکر اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا چاہئیے۔

سید مراد علی شاہ نے سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، امید کرتے ہیں کہ خطے کی ترقی کا آغاز سندھ کی سرزمین سے ہوگا۔

TAGGED:Featuredایران کے صدرپاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقاتدونوں ممالک کی ترقی و خوشحالیفروغ دینے کے عزم کا اظہار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ناراض بلوچ کی ٹرم میڈیا نے بنائی،پہاڑوں پر جانیوالوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں: سرفراز بگٹی
Next Article کراچی: سی ویو پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

مہمند: حادثے کا شکارہونیوالے ہیلی کاپٹر کا ملبے سے سامان چوری

مہمند (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں گزشتہ دنوں حادثے کا شکارہونے والے ہیلی کاپٹرکا سامان چوری ہوگیا۔پولیس کے…

August 17, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

مریخ پر ہونے والا سورج گرہن کیسا دِکھتا ہے؟

(ویب ڈیسک): مریخ پر ناسا کی خلائی گاڑی ’پرسیورنس مارس روور‘ نے سیارے کے چاند فوبوس کی ایک ڈرامائی فوٹیج…

October 21, 2024
پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری سےمتعلق بیان پر قائم ہوں؛ عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے…

February 1, 2023
پاکستان

چیف جسٹس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے کتنا لگاؤ ہے نظر آگیا: عطا تارڑ

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس اسٹیج پر…

August 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?