حیدرآباد (ویبڈیسک): کراچی کو صوبا بنانے کی مہم ملک توڑنے کی سازش ہے، ایم کیو ایم کے ہمراہ جیو نیوز سندھ توڑنے کی مہم چلا رہا ہے، جیو ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کی بات چلا رہا ہے لیکن سات کروڑ سندھیوں کے موقف پر بندش ڈالی ہوئی ہے.عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ گورنر ٹسوری، ایم کیو ایم کے ہمراہ جیو نیوز سندھ توڑنے کی مہم چلا رہا ہے، جیو نیوز ٹی وی چینل سات کروڑ سندھیوں کی آواز کو دباکر ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کا وکیل بنا ہوا ہے.
جیو ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کی بات چلا رہا ہے لیکن سات کروڑ سندھیوں کے موقف پر مکمل بندش ڈالی ہوئی ہے. جیو نیوز کا سندھ دشمن، ملک دشمن ایجنڈا صحافتی اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہے.
انہوں نے کہا کہ اینکر تابش میں اتنا دم نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی سندھ دشمن مہم چلائے یہ کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی مہم جیو نیوز انتظامیہ کی سوچی سمجھی سازش ہے. جو کہ جیو انتظامیہ کا انتھائی شرمناک اور ملک دشمن عمل ہے جو ملک کا کوئی بھی محب وطن، سندھ دوست، عوام دوست فرد برداشت نھیں کرے گا. کراچی کو نیا صوبا بنانے کی مہم ملک توڑنے کی سازش ہے.
پاکستان سندھیوں اور بنگالیوں نے بنایا دونوں قوموں کو ملک دشمن قوتوں نے دیوار سے لگایا.