کراچی (ویب ڈیسک): رینجرز نے چند روز قبل اٹھائے گئے شہری کو بازیاب کرالیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق رینجرز نے کراچی میں سی ٹی ڈی سول لائنزپر چھاپہ مارا جہاں سے 19 مئی کو اٹھائے گئے شہری کو بازیاب کرالیا گیا۔
اس واقعے پر آئی جی سندھ نےایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن عمران شوکت اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن سہیل سلہری کو معطل کردیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ عراق سے واپس آئے شہری کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اٹھایا تھا، رہائی کے لیے 15 لاکھ طلب کیے پھر ڈیڑھ لاکھ میں معاملہ طے ہوا۔
واقعے پر سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں گرفتار اور ایس ایچ او کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔