کراچی(ویب ڈیسک): سی ویو دو دریا کے قریب مبینہ طور پر لاپتا ہونے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گھر کے قریب ہی بے ہوشی کی حالت میں مل گیا جس کے بعد ڈرائیور کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے نوجوان کے والد نے جیو نیوز کو بتایا کہ 27 سالہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، اس نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے، دو میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا ہے۔
طاہر کے والد کے مطابق رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون پر بتایا کہ طاہر سی ویو پر ہے اور ہمیں فوری وہاں جانا ہے، طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں تم سب خوش رہو۔
تاہم اب سی ویو پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہےکہ نوجوان طاہر، شاہ فیصل کالونی میں گھرکے قریب سے بے ہوشی کی حالت میں مل گیا ہے جس کے بعد پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔