Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی:آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے طیارہ حادثے کی فائنل رپورٹ چار سال بعد جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی:آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے طیارہ حادثے کی فائنل رپورٹ چار سال بعد جاری
پاکستان

کراچی:آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے طیارہ حادثے کی فائنل رپورٹ چار سال بعد جاری

Published February 25, 2024
Tags: Featured پی آئی اے کی پرواز 8303 حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے کی پرواز 8303 کے حادثے کے تقریبا 4 سال بعد فائنل رپورٹ جاری کر دی ہے۔پی آئی اے کا ائیر بس A320 طیارہ 22 مئی 2020 کو لینڈنگ کے دوسری کوشش کے دوران کراچی ائیرپورٹ کے قریب آبادی ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوا تھا۔طیارہ حادثہ کی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق حادثہ واضح طور انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، لینڈنگ سے پہلے چار مرتبہ ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو لینڈنگ سے روکتے ہوئے بتایا کہ طیارے کی اونچائی بہت زیادہ ہے لیکن پانچویں مرتبہ ائیر ٹریفک کنٹرولر نے لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں پائلٹس اور ائیر ٹریفک کنٹرولرز میں رابطے اور ہم آہنگی کا فقدان تھا،لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران دونوں پائلٹس لینڈنگ کیلئے یکسو نہیں تھے۔ پہلی لینڈنگ کیلئے اپروچ بناتے وقت طیارے کے پہیے یعنی لینڈنگ گیرز کھلے تھے لیکن عین لینڈنگ کے وقت دونوں پائلٹس میں سے کسی ایک نے لینڈنگ گیر دوبارہ بند کر دیئے۔

طیارے نے پہلی مرتبہ بغیر لینڈنگ گیر کھولے لینڈنگ کی کوشش کی ،لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران طیارے کے انجن رن وے سے ٹکرائے، انجن رن وے سے ٹکرانے اور رگڑنے کی وجہ سے شعلے بھی نکلے ۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے انجن ٹکرانے اور شعلے نکلنے کے بارے میں ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو نہیں بتایا۔

طیارے کے دونوں انجن رن وے سے ٹکرانے کی وجہ سے متاثر ہوئے اور دونوں انجنوں کو لبریکینٹ آئل فراہم کرنے والا نظام خراب ہو گیا۔ جس کی وجہ سے دونوں انجن بیک وقت بند ہو گئے ۔انجن بند ہونے سے طیارہ گر کر حادثہ کا شکار ہو گیا۔

طیارے کے دونوں انجن بند ہونے سے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی تھیجس کی وجہ سے پرواز کا آخری 4 منٹ کا ڈیٹا ریکارڈ نہیں ہو سکا۔

حادثہ کی انتظامی ذمہ داری پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر بھی عائد کی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹس کے روزہ رکھ کر طیارہ اڑانے کے بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین واضح نہیں ہیں۔

پی آئی اے میں ہر پرواز کے بعد فلائٹ ڈیٹا اینالائسز FDA پر عمل نہیں ہو رہا۔ فلائٹ ڈیٹا اینالائسز نہ ہونے کی وجہ سے دوران پرواز طریقہ کار سے متعلق پائلٹس کی غلطیاں سامنے نہیں آتیں جس کی وجہ سے ان غلطیوں کو درست کرنے پر توجہ نہیں دی جاتی۔

22 مئی 2020 کو رمضان المبارک میں جمعہ الوداع کی سہ پہر لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی اس بد قسمت پرواز پی کے 8303 میں مسافروں اور عملہ سمیت 99 افراد سوار تھے ۔ حادثہ میں 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے دو مسافر معجزانہ طور زندہ بچ گئے۔ طیارہ آبادی پر گرنے سے زمین پر بھی دو افراد کی موت ہوئی۔

TAGGED:Featuredپی آئی اے کی پرواز 8303حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چھ جماعتی اتحاد، پھر بھی قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم
Next Article آصفہ بھٹو کی پارلیمان میں‌انٹری کی تیاری،این اے 196 شہداد کوٹ سےضمنی الیکشن لڑیں گی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

بیٹے کی رہائی کیلئے شاہ رخ خان کی افسرسسمیر سےگفتگو لیک

ممبئی (شوبز ڈیسک): بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رُخ خان…

May 22, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

دنیا کا سب سے بڑا آئی فون پرو میکس، گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

کراچی (ٹیک ڈیسک): دو یوٹیوبرز پر مشتمل ایک ٹیم نے 6.74 فٹ بڑا آئی فون 15 پرو میکس بنا کر…

September 8, 2024
کھیل

پی ایس ایل کے سابقہ نیپالی کھلاڑی سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت

کھٹمنڈو (اسپورٹس ڈیسک): معروف نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھٹمنڈو…

December 30, 2023
دنیا

اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا؛ اقوام متحدہ

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور…

March 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?