Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کینیا کی کابینہ برطرف، ’قومی حکومت‘ کے قیام کے لیے مشاورت کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کینیا کی کابینہ برطرف، ’قومی حکومت‘ کے قیام کے لیے مشاورت کا اعلان
دنیا

کینیا کی کابینہ برطرف، ’قومی حکومت‘ کے قیام کے لیے مشاورت کا اعلان

Published July 11, 2024
Tags: ’قومی حکومت‘ کے قیام کے لیے مشاورت کا اعلان Featured دو افراد کے سوا اپنی پوری کابینہ برطرف کینیا کے صدر ولیم روٹو
Share
SHARE

کینیا (ویب ڈیسک): کینیا کے صدر ولیم روٹو نے بڑے پیمانے پر ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد دو افراد کے سوا اپنی پوری کابینہ کو برطرف کرتے ہوئے ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کرنے والی ’قومی حکومت‘ کے قیام کے لیے مشاورت کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینیا میں گزشتہ ماہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف پرامن ریلیاں پرتشدد احتجاج کی شکل اختیار کر گئی تھیں اور مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا جس سے عمارت کا بڑا حصہ جل گیا تھا اور ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جین زیڈ نامی ان مظاہرین میں اکثر نوجوان شامل ہیں جنہوں نے روٹو کی انتظامیہ کو ان کے دور صدارت کے سنگین بحران سے دوچار کردیا تھا اور وہ اس احتجاج اور مظاہرین پر قابو پانے کے لیے اس ٹیکس میں اضافے کو واپس لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔

ملک میں جاری تناؤ کو کم کرنے کے لیے ولیم روٹو نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے دو افراد کے سوا اپنی تمام کابینہ کو برطرف کردیا ہے۔

جن دو افراد کو برطرف نہیں کیا گیا ان میں پرائم کیبنٹ سیکریٹری اور وزیر خارجہ مسالیا مودوادی اور نائب صدر ریگاتھی گچاگوا شامل ہیں۔

صدر نے کہا کہ انہوں نے برطرفیوں کا فیصلہ کینیا کے عوام کے مطالبات اور کابینہ کی کارکردگی اور اس کی کامیابیوں اور چیلنجوں کے مکمل جائزے کے بعد کیا ہے۔

جین زی مظاہرین کے ممتاز رہنما حنیفہ عدن نے صدر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ کینیا کے صدر نے کابینہ کو تحلیل کر دیا ہے، طاقت ہمیشہ عوام کے پاس ہوتی ہے۔

روٹو اور ان کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر نکالی گئی پرامن ریلیاں پرتشدد احتجاج کی شکل اختیار کر گئی تھیں جس میں املاک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا اور ان مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پچھلے ہفتے، کینیا کے صدر نے اپنی کابینہ کے سفر اور تزئین و آرائش کے بجٹ پر بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے پیش نظر حکومتی اخراجات میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا۔

حکومت کو کچھ خدمات کی ادائیگی کے لیے اپنے قرضے میں بھی اضافہ کرنا پڑے گا حالانکہ اب بھی ملک کی جی ڈی پی کا 70 فیصد حصہ بڑے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے۔

اس بحران کی وجہ سے امریکا میں مقیم موڈیز نے کینیا کے قرضوں کی درجہ بندی کو مزید گھٹا دیا تھا اور منفی نقطہ نظر کا انتباہ جاری کیا تھا جس سے مالی مسائل سے دوچار حکومت کے لیے قرض لینا مزید مشکل ہو جائے گا۔

ایک کاروباری شخصیت سے سیاستدان بننے والے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے عام آدمی کی قسمت بدلنے کے وعدوں کے بل بوتے پر 2022 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن وہ ٹیکس میں کئی گنا اضافے کے خلاف عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور شدید احتجاج کے بعد انہیں اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔

ولیم روٹو نے جمعرات کو مزید کہا کہ وہ ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے لیے مختلف شعبوں اور سیاسی حلقوں سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ملک کے بڑے قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے، ملازمتوں کے مواقع بڑھانے اور بدعنوانی کی عفریت کے خاتمے کے لیے بنیاد پرست پروگرام تیار کرے گی۔

کینیا کے سرکاری قرضوں کی مقدار تقریباً 100 کھرب شلنگ (78 ارب ڈالر) ہے جو کینیا کی جی ڈی پی کا تقریباً 70 فیصد ہے۔

ولیم روٹو کے مطابق حکومت کے مزید قرض لینے کے فیصلے کے نتیجے میں مالیاتی خسارہ 3.3 فیصد سے بڑھ کر 4.6 فیصد ہو جائے گا۔

TAGGED:’قومی حکومت‘ کے قیام کے لیے مشاورت کا اعلانFeaturedدو افراد کے سوا اپنی پوری کابینہ برطرفکینیا کے صدر ولیم روٹو
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سونا ہوا پھر سے مہنگا:1200 روپے اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے
Next Article عوام کو بجلی کا اور جھٹکا: بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

قواعدوضوابط کا پابند ہوں،استعفےواپسی ممکن نہیں: اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں…

February 27, 2023
کھیل

آئی سی سی کیجانب سے خواتین ٹرانس جینڈرز کے انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹرانس جینڈر خواتین جن میں مردوں کی طرح بلوغت کے…

November 22, 2023
دنیا

ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پرلاپتا آبدوز کی موجود گی کے اشارے ملے ہیں

کراچی (ویب ڈیسک): بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں پیشرفت سامنے آئی ہے، سرچ آپریشن میں شریک کینیڈا…

June 21, 2023
دنیا

اسرائیل کی غزہ پرمسلسل بمباری، بچوں سمیت 35 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک): اسرائیل نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں روز بھی غزہ کے مختلف مقامات…

May 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?