Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خان کسی عدالت میں پیش نہ ہوںگے، تینوں مقدموں میں‌استثنیٰ مل گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خان کسی عدالت میں پیش نہ ہوںگے، تینوں مقدموں میں‌استثنیٰ مل گیا
پاکستان

خان کسی عدالت میں پیش نہ ہوںگے، تینوں مقدموں میں‌استثنیٰ مل گیا

Published March 9, 2023
Tags: Featured استثنیٰ کی درخواستیں منظور مختلف کیسز میں حاضری سے استثنیٰ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج اسلام آباد کی تینوں عدالتوں میں پیش نہ ہوئے اور مختلف کیسز کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کردیں جو کہ منظور کرلی گئیں۔خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینےکےکیس میں عمران خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔

عمران خان سیشن کورٹ میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتے، عمران خان ہر عدالت میں پیش ہوئے، مختلف عدالتوں میں عمران خان نے بذریعہ ویڈیولنک حاضر ہونےکی درخواستیں دیں، موجودہ حکومت عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 لاہور میں نافذ ہے، عمران خان کی عدالت پیشی پر نہیں۔

وکیل نعیم پنجوتھہ نےکہا کہ پر امن ریلی پر پنجاب حکومت نے شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسائیں، عمران خان کی جہاں رہائش تھی اس پر نقل حرکت کرنا مشکل ہے۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے آنے تک سول جج رانا مجاہد رحیم نے سماعت میں 2 بجے تک وقفہ کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئےکیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز پر مبینہ حملے پر اقدام قتل کے کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت آج تک منظورکی تھی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو آج 3 بجے عدالت میں پیش ہونا تھا۔

تاہم یہاں بھی عمران خان پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سوال کیا کہ کیا عمران خان شامل تفتیش ہوئے؟ اس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ عمران خان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کوئی تفتیشی افسر عمران خان کے پاس نہیں گیا۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے نہیں بلکہ ملزم نے تفتیشی افسر کے پاس جانا ہوتا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ان سے کہیں کسی ایک کیس کے ٹرائل کو تو آگے بڑھنے دیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوتے تو قانون اپنا راستہ خود بنائےگا، ملزم اگر شامل تفتیش نہیں ہوتا تو اس کے اپنے نتائج ہیں۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ وقت اس لیے دے رہا ہوں کہ عمران خان نے شامل تفتیش ہونا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونےکا حکم دے دیا۔

عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی میں اقدام قتل کے کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ عدالت پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل دینا چاہتا ہوں جس پر جج راجہ جوادعباس نے کہا کہ سکیورٹی بنیاد پر دلائل دینے ہیں؟ عدالت سے پہلےتو ٹیلی ویژن پر آپ کے دلائل چل جاتے ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کےبعد 3 بجےسماعت کریں گے، ہائی کورٹ کے فیصلےکا انتظار کیا جائےگا۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لیکن ریلی کو لیڈ بھی کرنا چاہتے ہیں، ریلی لیڈ کرنے سے بہتر ہے عمران خان عدالت پیش ہوجائیں، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کی جائے۔

جج نےکہا کہ کیا عدالت میں دیگر ملزمان کو موقع نہیں ملتا؟ عمران خان کوبھی عدالت میں حاضر ہونےکا موقع دیا جائےگا، عدالت ضمانت خارج کر بھی دے تو عمران خان کو گرفتار تو آپ بھی نہیں کرتے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک نےسماعت میں 3 بجے تک وقفہ کردیا۔

وقفےکے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کردی اور آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔

TAGGED:Featuredاستثنیٰ کی درخواستیں منظورمختلف کیسز میں حاضری سے استثنیٰ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سعودیہ کا پاکستان کو’ٹیک ہاؤس‘ کاتحفہ،سعودی شہزادے نےافتتاح کیا
Next Article افغانسستان خودکش دھماکہ: گورنر بلخ داؤد مزمل اور 2 افراد جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سی ایس ایس کے شیڈول کا اعلان، امتحان 4 فروری 2026 کو ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایف پی ایس سی نے مقابلے کا امتحان (سی ایس ایس) 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک…

August 3, 2025
پاکستانکاروبار

سندھ حکومت نےگنے کی امدادی قیمت450 روپے فی من مقرر کردی

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے گنے کی آنے والی نئی فصل کی امدادی قیمت450 روپے فی من مقرر کرنے…

February 21, 2023
پاکستان

وزیر آباد کے بعد مجھے 18 مارچ کو دوسری بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ انہیں ایک بار وزیرآباد میں اور دوسری بار…

May 4, 2023
دلچسپ و عجیب

قدرت کا کرشمہ، الجزائر میں دوران نماز نوجوان کی بینائی لوٹ آئی

الجزائر (ویب ڈیسک): دنیا میں آئے روز قدرت کے کرشمے ظاہر ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان ششدر رہ جاتا…

July 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?