رحیم یار خان (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان عمران احمد سمیت 3 افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او عمران احمد کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور ان کی جگہ رضوان عمرگوندل کو ڈی پی او تعینات کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ایس پی رحیم یارخان جاویداخترکو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یارخان کلیم احمد کو اوایس ڈی بنادیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب پولیس کی گاڑی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اہلکار شفٹ کی تبدیلی کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈاکوؤں کے حملے کا نشانہ بنے۔