کراچی (ویب ڈیسک): کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر منصفانہ امتیازی سلوک کی بنیاد پر کمپنیوں سے سندھی مزدوروں کی برطرفی کے خلاف آج 11 ستمبر کو احتجاج کیا جارہا ہے. احتجاج کی قیادت سندھونواز گھانگھرو، رابیل ابڑو اور دیگر کررہے ہیں . کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سندھی مزدوروں کے ساتھ مل مالکان کے امتیازی سلوک اور فیکٹریوں سے مقامی سندھی مزدوروں کو بلاجواز نکالنے کے خلاف احتجاج دھرنے میںتبدیل ہوگیا .
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے سندھی بھائیوں کو کورنگی اے بی ایم فیکٹری میں بحال نہیں کیا جاتا اور انڈسٹریل ایریا میں ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ نہیںکیا جاتا ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا.
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سندھو نواز گھانگھرو کا کہنا تھا کہ ہم کوئی بڑی چیز نہیںمانگ رہے بلکہ سندھ کے کارخانوں میں سندھی ملازمین کی میرٹ پر ملازمت کا حق مانگ رہے ہیں ، ہم انڈسٹریل ایریا میںموجود فیکٹریوں میں لیبر قوانین اور لیبر حقوق کی بحالی چاہتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹریوں میںٹھیکیداری نظام کے ذریعے دیگر صوبوں کے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے ملازمتیں اور روزگار تو حاصل ہے مگر سندھ کے دارالحکومت میںسندھی مزدوروں اور ملازمین کے لیے ملازمت کے دروازے بند کردیے گئے ہیںجبکہ پہلے سے موجود سندھی ملازمین کو بھی سازش کے ذریعے ملازمت سے نکالا جارہا ہے .