لاہور (ویب ڈیسک): لاہور شہر میں خواتین سے جنسی درندگی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا اور تین خواتین سے زیادتی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں دو سفاک ملزمان نے بیوہ خاتون کو اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیو بنالی۔پولیس ایف آئی آر کے مطابق بیوہ خاتون (ث) کے شوہر کی وفات کے بعد شوہر کے دوست محمد بوٹا نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور خاتون کی برہنہ ویڈیو بھی بنالیں۔
ملزم محمد بوٹا نے خاتون کوویڈیو واپس دینے کا بہانہ بنا کر شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بلوا کر اپنے دوست کاشف علی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دوسرے واقعہ میں باغبانپورہ کے علاقے میں ملزم نے اپنے محلے کی لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، ملزم ارسلان نے ( ص) نامی لڑکی کے گھر گھس کرزبردستی اس کو اپنے گھر لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔
تیسرے واقعہ میں اقبال ٹاؤن کے علاقے میں شوبز سے وابستہ بیوہ خاتون کو ملزمان نے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان سرفراز، جمیل شکیل، ندیم، جاوید اور تین نامعلوم ملزمان نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔
تینوں تھانوں کی پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ جینڈر کراٸم سیل کسی بھی ملزم کو اب تک گرفتار نہ کرسکی ہے۔