لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔شیخ رشید نے لال حویلی کو سیل کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست پر لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تاھ میں چلے پر ضرور گیا تھا لیکن جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا، آج اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سےقبل لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے لال حویلی ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کر دی تھی تاہم عدالت نے کہا تھا کہ پٹیشن کے فیصلے تک لال حویلی کی موجودہ پوزیشن برقرار رہے گی، 19 اکتوبر کو مفصل کیس سنا جائے گا اور کسی کو التوا نہیں ملےگا۔