Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لطیف آفریدی قتل:ذاتی تنازع کا شاخسانہ،ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لطیف آفریدی قتل:ذاتی تنازع کا شاخسانہ،ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
پاکستانتازہ ترین

لطیف آفریدی قتل:ذاتی تنازع کا شاخسانہ،ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Published January 17, 2023
Tags: پولیس کے حوالے لطیف آفریدی قتل کیس ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کو گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

گزشتہ روز 80 سالہ لطیف آفریدی کو ملزم کی جانب سے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں دیگر وکلا کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے تھے۔

سینئر قانون دان کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عدنان سمیع آفریدی کو آج پشاور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واقعے کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کاشف عباسی نے بتایا تھا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی شناخت عدنان سمیع اللہ آفریدی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقتول کا رشتہ دار ہے، انہوں نے کہا تھا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حملہ ’ذاتی دشمنی‘ کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کو ایسٹ کنٹونمنٹ تھانے منتقل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے ڈان کو بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس نے خاندانی تنازع پر قتل کا اقرار کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور کے کزن آفتاب آفریدی جو سوات میں انسداد دہشت گردی کے جج تھے، گزشتہ سال فائرنگ کے واقعے میں قتل کردیے گئے تھے۔

لطیف آفریدی اور ان کے خاندان کے افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا لیکن بعد میں انسداد دہشت گردی عدالت صوابی نے انہیں بری کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ پشاور کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) محمد اعجاز خان نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ حملہ آور عدالت کے احاطے میں کس طرح ہتھیار لے کر داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور 24 گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

TAGGED:پولیس کے حوالےلطیف آفریدی قتل کیسملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ججز کو سیلاب متاثرین بحالی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا
Next Article کترینہ کیف ماں بننےوالی ہیں:حقیقت یا افواہ، جانیے!
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سےمتعلق درخواست خارج، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر جرمانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس…

December 9, 2024
پاکستان

حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی اتحادیوں کی مجوزہ ترامیم مؤخر ہونے کا…

September 15, 2024
پاکستان

اسرائیلی اخبار کیجانب سےپاکستان اسرائیل تعلقات کیلئےعمران خان موزوں شخصیت قرار

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیل کے نامور اخبار نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان…

September 7, 2024
تازہ ترینصحت

بلڈ پریشر،کینسراور آنکھوں کی 20 ادویات کی قیمتوں میں 30فیصدکمی

اسلام آباد (نجات نیوز): اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ ترجمان…

January 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?