Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کورونا کے بعد تنہائی اور ڈپریشن کی شرح میں اضافہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > کورونا کے بعد تنہائی اور ڈپریشن کی شرح میں اضافہ
صحت

کورونا کے بعد تنہائی اور ڈپریشن کی شرح میں اضافہ

Published May 3, 2023
Tags: Featured دوستوں کے ساتھ ہوں تو اپنے فون کو بند کردیں فیملی کے لیے وقت نکالیں
Share
SHARE

واشنگٹن (ہیلتھ ڈیسک): امریکی محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ-19 کے بعد سے لوگوں میں سماجی رابطوں میں مسلسل کمی کا انکشاف ہوا، ’یہ مسئلہ ایک دن میں 15 سگریٹ پینے جتنا خطرناک ہے۔‘غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل سرجن وویک مورتی نے تنہائی کو ’وبا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی نصف آبادی اس وبا کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ تنہائی ایک عام احساس ہے جس کا بہت سے لوگ تجربہ کرتے ہیں، یہ بھوک اور پیاس کی طرح ہے، جو اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ ہمیں زندگی جینے کے لیے کسی چیز کی ضرورت ہے’۔

رپورٹ میں بتایا کہ امریکا میں اس حوالے سے آگاہی کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سماجی تنہائی کو اتنا ہی سنجیدگی سے لیا جائے جتنا ہم موٹاپے اور منشیات جیسے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا کہ جو لوگ تنہائی کا شکار ہیں ان کے موت کے امکانات 30 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

سماجی رابطے میں کمی سے دفتر کے کام اور تعلیمی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔یہ مسئلہ کووڈ-19 کی وجہ سے بڑھ گیا ہے، کیونکہ کووڈ-19 کے دوران اسکول اور دفتر بند کردیے گئے تھے اور انسانوں نے اپنے سماجی سرگرمیوں اور رابطوں میں کمی کردی تھی۔

رپورٹ میں ایک تحقیق کا حوالہ دیا گیا کہ جون 2019 سے جون 2020 کے دوران لوگوں کے سماجی رابطوں میں اوسطاً 16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔تنہائی کی وبا خاص طور پر 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کو متاثر کر رہی ہے، ان نوجوانوں میں دوستوں کے ساتھ گزارے ہوئے وقت میں 70 فیصد کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ تنہائی سے قبل ازوقت موت کے خطرہ تقریباً 30 فیصد بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جو لوگ سماجی تعلقات نہیں رکھتے ان میں فالج اور دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق تنہائی سے ڈپریشن، انزائٹی اور ڈیمنشیا جیسے مسائل میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔امریکی جنرل سرجن نے کوئی ایسا ڈیٹا فراہم نہیں کیا جس سے یہ واضح ہو کہ کتنے لوگ تنہائی سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں تنہائی سے نمٹنے اور اس حوالے سے پالیسی کو تبدیل کرنے اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے کہا کہ یہ ایڈوائزری بائیڈن انتظامیہ کی ذہنی صحت سے نمٹنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، مئی امریکا میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنہائی میں اضافے سے متعلق ایڈوائزری کا مقصد آگاہی پھیلانا ہے لیکن اب تک اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔

تنہائی سے نکلنے کے لیے انسان کو اپنی سرگرمیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، امریکی جنرل سرجن نے لوگوں کو کمیونٹی گروپس میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تاکہ وہ مختلف لوگوں سے ملاقات کرسکیں اور نئے دوست بنا سکیں۔

اس کے علاوہ جب آپ دوستوں کے ساتھ ہوں تو اپنے فون کو بند کردیں، اس کے علاوہ فیملی کے لیے وقت نکالیں اور مہینے میں ایک بار دوستوں یا فیملی کے ساتھ پکنک پر جائیں،اس دوران سوشل میڈیا کا کم سے کم استعمال کریں۔

ٹیکنالوجی نے تنہائی جیسے سنگین مسئلے میں اضافہ کردیا ہے، رپورٹ میں ایک تحقیق کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا کہ جو لوگ روزانہ دو گھنٹے یا اس سے زائد وقت میں سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں ان میں سماجی طور پر تنہائی جیسے مسئلے میں دگنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

TAGGED:Featuredدوستوں کے ساتھ ہوں تو اپنے فون کو بند کردیںفیملی کے لیے وقت نکالیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بغیر بتائے سعودی عرب کیوں گئے؟ میسی مشکل میں پھنس گئے
Next Article ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بلائنڈ کرکٹ سیریز: بھارتی ٹیم نےپاکستان کو دوسری شکست دیکر کپ جیت لیا

ڈبئی (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے…

February 25, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کی 100 گرفتاریاں، 80 رہائی چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں صرف سو سے…

February 26, 2023
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری پر مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا

(ویب ڈیسک): سندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روک…

October 30, 2024
کھیل

پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوگیا، قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے کل روانہ ہوگی

کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے 44ویں میچ میں 338 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری…

November 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?