شاورمہ کسے پسند نہیں ،اپنے منفرد ذائقہ اور صحت بخش اجزاء کی بنا پر سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ یوں تو اس کے کئی ذائقہ اور بنانے کے کئی طریقے ہیں ۔ لیکن آج ہم آپ کو چکن شاورمہ بنانے کا طریقہ سیکھا رہیں ہیں جو بے حد آسان بھی اور مزیدار بھی ۔
اجزاء:
چکن سات سو گرام
دہی ایک کپ
سرکہ ایک چوتھائی کپ
لہسن دو جوے
کالی مرچ ایک چمچ
نمک حسب ضرورت
ہری الاءچی دو عدد
لیموں کا رس حسب ضرورت
ساس بنانے کے لئے:
تل کا پیسٹ ایک کپ
لہسن دو جوے
لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
دہی چار کھانے کے چمچ
پٹابریڈ چار عدد
باریک کٹا ہوا کھیرا حسب ضرورت
کٹی ہوئی پیاز حسب ضرورت
ٹماٹر حسب ضرورت
لال مرچ پیسٹ حسب ضرورت
کشمیری مرچ چھ عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
کشمیری مرچ اور زیرے کو کچھ دیر کے لئے پانی میں بھگو دیں ،پھر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں ،لا ل مرچ کا پیسٹ تیار ہے ۔ چکن پر تمام مصالحے جات ملا کر لگا کرتھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں اور پھر گرل کر لیں ۔ جب یہ پک کر تیار ہو جائے تو اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ ساس بنانے کے لئے دیئے گئے تمام اجزاء کو اچھی طرح ملا لیں اب پکی ہو ئی چکن کے ٹکڑے ساس میں شامل کرلیں ۔ اب پٹابریڈ پر لال مرچ کا پیسٹ لگا کر چکن کے ٹکڑے اور زیتون کا تیل ڈالیں ، اور اس کو رول کر لیں ۔ لیجئے گھر کا مزیدار شاورمہ تیار ہے ۔