کیا آپ نے کبھی بندر کو موبائل پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو آج دیکھ لیں۔
یقیناً آپ بھی یہ دیکھ کر حیران ہوگئے ہوں گے کہ کیسے 3 بندر مزے سے موبال چلا رہے ہیں۔
ان تینوں کے انہماک سے ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ آپس میں غور و خوض کے بعد اپنی پسند کی ویڈیو دیکھنے میں مصروف ہیں۔ تینوں بندر بالکل انسانوں کی طرح ہی ٹچ موبائل استعمال کررہے ہیں۔
اتنا ہی نہیں ملائیشیاء سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بتایا کہ چند دن پہلے اس کا موبال چوری ہوگیا تھا جو کچھ دن بعد ایک جنگل سے ملا۔ جب اس نے موبائل کھول کر دیکھا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ موبائل میں بندر کی ڈھیروں سیلفیاں اور ویڈیوز موجود تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بندر سمیت ایسے بہت سے جانور ہیں جو کافی ذہین ہوتے ہیں اور نئی چیزیں سیکھنا چاہتے ہیں۔