Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 12 سال بعد پہلی ٹوئٹ میں مارک زکربرگ کی ایلون مسک پر تنقید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > 12 سال بعد پہلی ٹوئٹ میں مارک زکربرگ کی ایلون مسک پر تنقید
سائنس و ٹیکنالوجی

12 سال بعد پہلی ٹوئٹ میں مارک زکربرگ کی ایلون مسک پر تنقید

Published July 6, 2023
Tags: 2 اسپائیڈر مین ایک دوسرے کی جانب انگلی سے اشارہ کر رہے ہیں Featured ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ایک دہائی سے زائد عرصے بعد ٹوئٹر پر پہلی ٹوئٹ کرتے ہوئے ایلون مسک پر طنز کیا ہے۔مارک زکربرگ کی جانب سے یہ ٹوئٹ اس وقت کی گئی جب میٹا کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کی متبادل ایپ تھریڈز کو متعارف کرایا گیا۔انسٹاگرام کی جانب سے تھریڈز کو متعارف کرایا گیا جسے ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کیا جا رہا ہے۔

تھریڈز کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد مارک زکربرگ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں 2 اسپائیڈر مین ایک دوسرے کی جانب انگلی سے اشارہ کر رہے ہیں۔

pic.twitter.com/MbMxUWiQgp

— Mark Zuckerberg (@finkd) July 6, 2023

یہ 2012 کے بعد مارک زکربرگ کی پہلی ٹوئٹ ہے اور اس پر کوئی کیپشن نہیں تھا، جسے اب تک لگ بھگ ایک کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ مارک زکربرگ نے تھریڈز کو متعارف کرانے کے بعد انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ صرف ایک گھنٹے کے دوران 50 لاکھ افراد نے اس نئی سروس میں اکاؤنٹ بنائے۔

بعد ازاں کمپنی نے بتایا کہ تھریڈز صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر اس لنک جبکہ ایپل کے ایپ اسٹور پر اس لنک پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوئٹر کی جانب سے اچانک متعدد تبدیلیاں کی گئی تھیں جن سے سروس کے استعمال پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کردی، ایک گھنٹے میں کتنے اکاؤنٹس بن گئے؟

پہلے تو کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پر مواد دیکھنے کے لیے لازمی لاگ ان کی شرط عائد کی گئی۔

اس کے بعد ٹوئٹر صارفین کے لیے مواد دیکھنے کی حد مقرر کی گئی۔

4 جولائی کو ٹوئٹر کی جانب سے ٹوئٹ ڈیک کا استعمال ماہانہ فیس یعنی ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن سے مشروط کر دیا گیا۔

TAGGED:2 اسپائیڈر مین ایک دوسرے کی جانب انگلی سے اشارہ کر رہے ہیںFeaturedٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہوربارش میں دورہ: گاڑی سے فیملی پر پانی اڑانے پروہاب نےمعافی مانگ لی
Next Article تکنیکی خرابی سے رولر کوسٹر جھولا رک گیا، لوگ گھنٹوں الٹے لٹکے رہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

حماس کا قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا اعلان، ‘2 جولائی والےمعاہدے پرکیاجائے’

غزہ (ویب ڈیسک): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے قاہرہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد نہ بھیجنے کا اعلان…

August 12, 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔بلاول بھٹو…

June 25, 2024
کاروبار

یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع

کراچی (ویب ڈیسک): ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ آئل کمپنیز ذرائع…

April 27, 2023
پاکستان

سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا سے اضافی قلمدان واپس

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد سینئر وزیرشرجیل انعام میمن سے ایکسائز ،…

November 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?