اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، سعد رفیق، سلیم مانڈوی والا بھی شریک تھے۔