چین کے سب سے شمالی شہر موہے میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک سب سے کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق چینی شہر موہے جسے چین کا قطب شمالی کہا جاتا ہے روسی سرحد کے قریب ہیلونگ جیانگ صوبے میں واقع ہے۔
آج موہے شہر کے مقامی موسمیاتی اسٹیشن نے صبح 7 بجے ریکارڈ منفی 53 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا جو شہر کی تاریخ کا سب سے کم درجہ حرارت ہے اس سے قبل 1969 میں منفی 52.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔
شہر میں ریکارڈ پر سب سے زیادہ سرد درجہ حرارت 1969 میں -52.3 سینٹی گریڈ تھا۔
تاہم، یہ درجہ حرارت اب بھی چین کے قومی ریکارڈ سے کم ہے دسمبر 2009 میں منگولیا کے شہر گینھے میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گینھے میں دسمبر 2009 میں سب سے سرد ترین منفی 58 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جس چین کا سب سے کم ترین سرد درجہ حرارت ہے۔۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس برطانیہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 27.2 ریکارڈ کیا گیا تھا جو 1895، 1982 اور 1995 میں اسکاٹ لینڈ کے مختلف حصوں میں ریکارڈ ہوا تھا۔
چین کے ایک اخبار کا کہنا ہے کہ شہر موہے سرد موسم کے لیے کوئی اجنبی نہیں ہے، اس شہر کو چین میں سرد ترین سمجھا جاتا ہے، اور یہ کہ اس کا موسم سرما کا دورانیہ عام طور پر آٹھ ماہ تک رہتا ہے.
سخت ترین موسم کے باوجود یہ شہر اپنے شمالی قطب اور برف کے پارکس، اور سکینگ کے مقامات کے ساتھ سال بھر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ چینی شہر موہے نے پچھلے سالوں میں موسم سرما کی میراتھن کی بھی میزبانی کی ہے۔
چینی اخبار کا کہنا ہے کہ موہے میں سال بھر عام طور پر درجہ حرارت منفی 15 تک معمول ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چین کی موسمیاتی اتھارٹی نے اسی خطے میں غیر معمولی درجہ حرارت اور سرد ہواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا۔
چین کی نیوز ایجنسی نے کہا کہ گریٹر کھنگان پہاڑی سلسلے کے متعدد علاقوں میں، جو اندرونی منگولیا اور ہیلونگ جیانگ پر محیط ہے، نے ہفتے کے آخر میں نیا ریکارڈ کم درجہ حرارت دیکھا۔
جمعہ کے بعد مسلسل تین دن تکچینی شہر موہے میں درجہ حرارت منفی 50 سے نیچے گیا ہے۔