Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاپتا افراد کا معاملہ: بی این پی کا حکومت و پی ڈی ایم چھوڑنےکا انتباہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاپتا افراد کا معاملہ: بی این پی کا حکومت و پی ڈی ایم چھوڑنےکا انتباہ
پاکستان

لاپتا افراد کا معاملہ: بی این پی کا حکومت و پی ڈی ایم چھوڑنےکا انتباہ

Published February 26, 2023
Tags: Featured بی این پی-مینگل پی ڈی ایم اتحاد سے جبری گمشدگیوں پر علیحدگی کی دھمکی
Share
SHARE

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) نے دھمکی دی ہے کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے لاپتا افراد کے معاملے اور اس کے دیگر مطالبات کو فوری طور پر حل نہ کیا تو وہ حکمران پی ڈی ایم اتحاد سے علیحدگی پر غور کرے گی۔

بی این پی ایم کے سینئر نائب صدر عبدالولی کاکڑ اور سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے یہ انتباہ کوئٹہ پریس کلب کے باہر پارٹی کی جانب سے جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف لگائے گئے ٹوکن بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، رکن صوبائی اسمبلی نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو، ثنا بلوچ، میر اکبر مینگل، احمد نواز اور شکیلہ دہوار نے ٹوکن بھوک ہڑتال کی۔

بی این پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں صوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بی این پی-ایم کے سربراہ سردار اختر مینگل کو یقین دلایا تھا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک صوبائی وزیر پر دو افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ فورسز مبینہ طور پر سیاسی کارکنوں کو غائب کر رہی ہیں اور یہاں تک کہ خواتین کو بھی ان کے گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے۔

عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ ’اگر یہ صورت حال جاری رہی تو پارٹی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بعد اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی حکومت کو ہٹانے کے لیے بلوچستان اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے میں تاخیر نہیں کرے گی۔

انہوں نے ماحل بلوچ کے بارے میں حکومتی دعوؤں کو مسترد کر دیا جسے سی ٹی ڈی نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔

جہانزیب بلوچ نے کہا کہ بی این پی انتخابات میں تاخیر کے حق میں نہیں ہے۔

TAGGED:Featuredبی این پی-مینگلپی ڈی ایم اتحاد سےجبری گمشدگیوں پرعلیحدگی کی دھمکی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کینیڈا میں اداکار شاہدکی گاڑی کا ٹرالر سے خوفناک حادثہ
Next Article PSLسکیورٹی اخراجات:وزیراعظم کی نجم سیٹھی کوتعاون کی یقین دہانی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

گھوٹکی:افغانستان سے اسمگل شدہ ٹینک شکن اور دیگر بھاری اسلحہ پکڑا گیا

گھوٹکی(ویب ڈیسک): کچے کے ڈاکوؤں کے لیے افغانستان سے اسمگل کیا گیا ٹینک شکن اور دیگر بھاری اسلحہ پکڑا گیا۔ڈی…

December 12, 2024
پاکستان

مجھے وزیرآباد حملےکے بعد نامزد تین افراد سےخطرہ ہے: عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری…

April 27, 2023
پاکستان

پرویز الٰہی نےخود کوہٹائے جانے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے گورنر پنجاب کے حکم اور نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں…

December 23, 2022
دلچسپ و عجیب

قدرت کامعجزہ!4روز تک ملبے میں دبے زچہ و بچہ کو زندہ نکال لیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت…

February 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?