اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے سندھ سبھاکی جانب سے مسنگ پرسن ڈے کے موقع پر سندھی جبری لاپتا افراد کی آزادی کے لیے پچاس گھنٹے کی بھوک ہڑتال کیمپ کا انعقاد کیا گیا . دو دن سے جاری اس کیمپ پر آج سینئر صحافی حامد میر نے دورہ کیا اور سندھ سبھا کیساتھ سندھی مسنگ پرسن معاملے پر یکجہتی کا اظہار کیا .
دوسری جانب نواب شاہ میں جسقم کی جانب سےسندھ سے گمشدہ قومی کارکنوں کی آزادی اور افغانی،بہاری، بنگالی، برمی اور دیگر غیر ملکیوں کو نکالنے اور اُنہیں ڈی پورٹ کرنے کے حق میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
بعد ازاں ریلی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی کیمپ میںتبدیل ہوگئی. جہاں سندھ میں بدامنی، شہید فاطمہ اور شہید جان محمد مہر کے خون سےانصاف ، سندھ کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کے خلاف نعرے لگاکر احتجاج کیا گیا .