Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بندر بھی ایک دوسرے کو انسانوں کی طرح ناموں سے شناخت کرتے ہیں، تحقیق میں انکشاف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > بندر بھی ایک دوسرے کو انسانوں کی طرح ناموں سے شناخت کرتے ہیں، تحقیق میں انکشاف
دلچسپ و عجیب

بندر بھی ایک دوسرے کو انسانوں کی طرح ناموں سے شناخت کرتے ہیں، تحقیق میں انکشاف

Published September 1, 2024
Tags: Featured marmoset نامی بندروں بندر سیٹی جیسی آوازوں سے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے لگے بندروں کی ایک قسم بندروں کی یہ قسم جنوبی امریکی ممالک میں پائی جاتی ہے
Share
SHARE

امریکا (ویب ڈیسک): انسان ایک دوسرے کو مختلف ناموں سے پہچانتے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ بندروں کی ایک قسم بھی ایسا کرتی ہے۔انسانوں سے ہٹ کر اب تک صرف ڈولفنز اور ہاتھیوں کو اپنے ساتھیوں کی شناخت کے لیے ناموں کو استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔مگر اب سائنسدانوں نے بندروں کی ایک قسم میں اس رویے کے شواہد دریافت کیے ہیں۔جرنل سائنس میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ marmoset نامی بندروں کی ایک قسم ایک دوسرے کو ناموں سے شناخت کرتی ہے۔

بندروں کی یہ قسم جنوبی امریکی ممالک میں پائی جاتی ہے اور اس تحقیق میں 10 بندروں کو شامل کرکے مختلف تجربات کیے گئے۔یہ بندر چھوٹے خاندانوں کی شکل میں رہتے ہیں اور دیگر ساتھیوں کو اپنی لوکیشن سے آگاہ کرنے کے لیے سیٹی جیسی مختلف آوازیں یا phee calls استعمال کرتے ہیں۔تحقیق کے دوران بندروں کے مختلف جوڑوں کو ایک کمرے میں رکھ کر انہیں آپس میں رابطہ کرنے دیا گیا۔اس کے بعد انہیں الگ کر دیا گیا تاکہ وہ ایک دوسرے کو دیکھ نہ سکیں اور پھر ان کی آوازوں کو ریکارڈ کیا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ الگ ہونے کے بعد یہ بندر سیٹی جیسی آوازوں سے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے لگے۔جب ان کی آوازوں کا تجزیہ کیا گیا کہ تو دریافت ہوا کہ وہ ہر بندر کے لیے مختلف phee calls کا استعمال کرتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے انسان دیگر ساتھیوں کو ناموں سے پکارتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ بندروں کی یہ قسم ایک دوسرے کے لیے ناموں کا استعمال کرتی ہے اور ان کی آوازیں بھی ہر ساتھی کے لیے مختلف ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ بندر اپنے ساتھیوں کی آوازوں کو مختلف انداز سے پہچانتے ہیں۔

انہوں نے 3 بندروں کو الگ کرکے انہیں ان کے ساتھیوں کی آوازوں کی ریکارڈنگ سنائی گئی تو ہر بندر نے اس آواز پر ردعمل ظاہر کیا جو بظاہر اس کا نام تھی۔محققین کے مطابق اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آواز سننے والا بندر اپنے ساتھی کو شناخت کرلیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ عمل انسانی ناموں کی طرح ہے مگر یہ کچھ مختلف بھی ہے کیونکہ وہ phee calls کو ایک دوسرے کو شناخت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ہر بندر کے لیے یہ آواز مختلف یا منفرد ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے خیال میں یہ رویہ بندروں کے سماجی رابطوں اور ان کی بقا کے لیے اہم ہوتا ہے۔

TAGGED:Featuredmarmoset نامی بندروںبندر سیٹی جیسی آوازوں سے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے لگےبندروں کی ایک قسمبندروں کی یہ قسم جنوبی امریکی ممالک میں پائی جاتی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جے یو آئی حکومت میں شامل ہوگی اور نہ حمایت کرے گی، حافظ حمد اللہ
Next Article عوام بجلی کے بعد گیس کو بھی ترسیںگے: کنوؤں سے گیس کے اخراج میں 50 فیصد سے زیادہ کمی کردی گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

ذیابطیس کے علاج کیلیے3ہزارمیں سے پہلاخصوصی کلینک قائم

کراچی(ویب ڈیسک): ذیابطیس کے 3کروڑ 30 لاکھ لوگوں کے علاج کے لیے ہیلتھ پروموشن فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں 3…

March 22, 2023
پاکستان

این اے 130: نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن…

January 2, 2024
کھیل

قلندرز کی یونائیٹڈ کو 119 رنز سےعبرتناک شکست

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل (پاکستان سپر لیگ) پی ایس ایل 8 کے 26 ویں میچ میں فخر زمان…

March 9, 2023
تازہ ترینصحت

اسلام آباد میں فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیسز رپورٹ، ایک جاں بحق

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): انتہائی کم ہونے والے فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے اسلام آباد میں پھیلنےکا انکشاف ہوا ہے۔پمز…

November 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?