Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: محمد واسع پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ جنھیں امریکی یونیورسٹی سے بڑا اعزاز مل گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > محمد واسع پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ جنھیں امریکی یونیورسٹی سے بڑا اعزاز مل گیا
پاکستانصحت

محمد واسع پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ جنھیں امریکی یونیورسٹی سے بڑا اعزاز مل گیا

Published April 25, 2024
Tags: Featured امریکی یونیورسٹی سے اعزاز ملا پاکستانی پروفیسر محمد واسع نیورولوجی میں ’ایڈووکیٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): پاکستانی پروفیسر محمد واسع نے نیورولوجی میں ’ایڈووکیٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ طب میں نیورولوجی کے پروفیسر محمد واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی فار گلوبل پیشنٹ اینڈ نیورولوجی ایڈووکیسی کی جانب سے کولوراڈو میں ’ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

وہ پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ جنھیں امریکی یونیورسٹی سے یہ اعزاز ملا، پروفیسر محمد واسع کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ہیں، جو جنرل نیورولوجی اور فالج میں مہارت رکھتے ہیں، وہ بطور صدر پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے ٹرسٹی اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کے فیلو کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

نیورل سائنسز اور نیورل امیجنگ میں پروفیسر واسع نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں متعدد ٹاسک فورسز اور ایڈوائزری کمیٹیوں کی سربراہی کی ہے، انھوں نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا ”میں اپنے ساتھیوں اور طلبہ کے ساتھ مل کر تحقیق اور ایڈووکیسی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے آغا خان یونیورسٹی کی طرف سے فراہم کیے گئے وسیع مواقع اور تعاون کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔“

ان کا تازہ ترین اعزاز اعصابی علوم کے شعبے میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مرحوم ڈاکٹر اور سماجی رہنما کینتھ ایم ویسٹے جونیئر کی پیروی کرنا ہے جن کے نام سے یہ ایوارڈ منسوب ہے۔ ڈین میڈیکل کالج، آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر عادل حیدر نے کہا ”ہمیں فخر ہے کہ پروفیسر محمد واسع ہماری نیورولوجی فیکلٹی کے ایک قابل احترام رکن ہیں۔‘‘

اس ایوارڈ سے قبل پروفیسر واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کا ٹیچرز ریکگنیشن ایوارڈ اور ایڈووکیسی لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کا ممتاز استاد ایوارڈ، نیز پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے جونیئر ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredامریکی یونیورسٹی سے اعزاز ملاپاکستانی پروفیسر محمد واسعنیورولوجی میں ’ایڈووکیٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
Next Article حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کےنام اخبارات میں شائع کرنےکافیصلہ، اکاؤنٹ بھی منجمند ہونگے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کراچی:میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔میئر اور ڈپٹی…

June 15, 2023
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن فلم ’ پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی…

March 6, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ میں‌دھند،بلوچستان،بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان؛محکمہ موسمیات

اسلام آباد(ویب مانیٹرنگ ڈیسک): ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرداور مطلع ابرآلود رہے گا۔ نجی ٹی وی چینل…

January 7, 2023
دنیاصحت

جاپان میں ہیلتھ سپلیمنٹس سے5 اموات کے بعد دواساز کمپنی پر حکام کا چھاپہ

اوساکا (ہیلتھ ڈیسک): جاپان میں وزارت صحت کے حکام نے دواساز کمپنی کوبویاشی فارماسوٹیکل کی فیکٹری پر چھاپہ مارا جس…

April 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?