Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری کامیابی؛ اسلام آباد کو 5 وکٹوں سےشکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری کامیابی؛ اسلام آباد کو 5 وکٹوں سےشکست
کھیل

ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری کامیابی؛ اسلام آباد کو 5 وکٹوں سےشکست

Published February 20, 2024
Tags: Featured اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 پانچویں میچ
Share
SHARE

ملتان (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہ نواز دھانی کی جگہ اولے اسٹون کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، حیدر علی کی جگہ جارڈن کاکس کو شامل کیا گیا ہے۔ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آغا سلمان 52 اور جارڈن کاکس 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ اعظم خان 13، شاداب خان 11،کولن منرو 8 اور ایلکس ہیلز 2 رنز بنا سکے۔

عماد وسیم صفر، فہیم اشرف 1اور نسیم شاہ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یوں پوری ٹیم 20 اوورز میں 144 رنز بناسکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر نے 2 اور ڈیوڈ ولی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

145 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے آخری اوور میں حاصل کرلیا، ریزا ہینڈرکس 58 اور محمد رضوان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔یاسر خان 8 ، خوشدل شاہ 3 اور ڈیوڈ ملان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم ، ٹائمل ملز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے، وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکستایچ بی ایل پی ایس ایل 9پانچویں میچ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کا الزام مسترد ، آئین اور جمہوریت کی بات کی؛ بلاول
Next Article میڈیا کا آج کل بس یہی کام ہے کہ جھوٹی خبریں چلاکرریٹنگ لو: چیف جسٹس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

شمالی کوریاکازیرِسمندرہزارکلومیٹر مار کرنیوالے جوہری ڈرون کا تجربہ

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک): شمالی کوریا نے سمندر کی سطح کے نیچے جوہری صلاحیت کے حامل ڈرون کا تجربہ کیا…

April 8, 2023
دنیا

عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

(ویب ڈیسک): واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی…

October 31, 2024
کھیل

سیمی فائنل ہارکر پاکستان ایشیا کپ سے باہر، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو…

September 15, 2023
دلچسپ و عجیب

ملائیشیا کے بندر بھی موبائل چلاتے ہیں

کیا آپ نے کبھی بندر کو موبائل پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو آج دیکھ لیں۔ یقیناً…

January 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?