کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے مختلف شہروں میں اپنے نامزد میئر کا اعلان کیا۔ نثار کھوڑو کی جانب سے پریس کانفرنس جاری تھی کہ اسی دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کا اعلان کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے تمام نامزد چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کیا، اب جائیں اور اگلا مرحلہ بھی جیتیں اور عوام کی فلاح کے لیے کام کریں جو ہم کرتے ہیں
Congratulations to all PPP nominees for Chairman, dep chairman, mayor, dep mayor and towns. The people have expressed faith in the ppp. Now let’s go win the next round and get going with with what we do best, serving the people. A special thank you to Hyderabad & Karachi for… https://t.co/guI90tuDYB
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 5, 2023
میئر کراچی کے لیے 15 جون کو کے ایم سی بلڈنگ میں انتخابات ہوں گے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمان میئر کراچی کے امیدوار ہیں اور پاکستان تحریک انصاف نے بھی میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔