Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مشتاق احمدسمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا، بدترین تشدد کیا گیا؛ سابق سینیٹر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مشتاق احمدسمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا، بدترین تشدد کیا گیا؛ سابق سینیٹر
پاکستاندنیا

مشتاق احمدسمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا، بدترین تشدد کیا گیا؛ سابق سینیٹر

Published October 7, 2025
Tags: Featured اسرائیلی ناکہ بندی کو بار بار توڑیں گے بدنام زمانہ نیگیوڈیزرٹ جیل رہائی کی تصدیق سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا ہے۔پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنی ایکس پوسٹ میں مشتاق احمد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمداردن میں پاکستانی سفارت خانے میں بحفاظت موجود ہیں۔اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مشتاق احمد نے کہا کہ 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں، 5 دن اسرائیل کے ایک صحرا میں واقع بدنام زمانہ نیگیوڈیزرٹ جیل میں رہے، اس دوران ہمارے ہاتھ پیچھے باندھے گئے، آنکھون پر پٹیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئیں۔

مشتاق احمد خان صاحب اسرائیلی جیل سے رہا ہو کر اردن پہنچ گئے۔

ان کا پیغام ہے کہ اڈیالہ سے لے کر اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی

(ایڈمن) pic.twitter.com/gJi6zXFUTZ

— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) October 7, 2025

اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتخانہ مشتاق احمد کی خواہش اور سہولت کے مطابق ان کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تمام دوست ممالک کا شکریہ جنہوں نےپاکستان کی وزارت خارجہ کا ساتھ دیا اور مدد کی۔

I am pleased to confirm that former Senator Mushtaq has been released and is now safely with Pakistan Embassy in Amman. He is in good health and high spirits. The Embassy stands ready to facilitate his return to Pakistan, in accordance with his wishes and convenience.
Am pleased… pic.twitter.com/IbZQKvzWyb

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 7, 2025

اس حوالے سے اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مشترکہ انتظامات کے بعد تمام ڈی پورٹ افراد حسین پل کے ذریعے اردن میں داخل ہوئے تاکہ ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق اردن پہنچے والے افراد میں بحرین، تیونس، الجیریا، عمان، کویت، لیبیا، پاکستان، ترکیہ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کولمبیا، جمہوریہ چیک، جاپان، میکسیکو، نیوزی لینڈ، سربیا، جنوبی افریقا، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا اور یوراگوئے کے شہری شامل ہیں۔

اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مشتاق احمد نے کہا کہ 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں، 5 دن اسرائیل کے ایک صحرا میں واقع بدنام زمانہ نیگیوڈیزرٹ جیل میں رہے، اس دوران ہمارے ہاتھ پیچھے باندھے گئے، آنکھون پر پٹیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے، بندوقیں رکھی گئیں اور بدترین تشدد کیا گیا، جیل میں ہوا، دوا اور پانی تک کی رسائی نہیں تھی، اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے جیل کے اندر 3 دن تک بھوک ہڑتال بھی کی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، غزہ کو بچانے کے لیے کوششیں کریں گے ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہم اسرائیلی ناکہ بندی کو بار بار توڑیں گے۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی ناکہ بندی کو بار بار توڑیں گےبدنام زمانہ نیگیوڈیزرٹ جیلرہائی کی تصدیقسابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمدگلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ڈی پورٹہمارے اوپر کتے چھوڑے گئے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جاپانی اور امریکی سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر طب کا نوبیل انعام جیت لیا
Next Article ایمازون کے بانی کی انسانیت کے مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی وجہ سے پورا سسٹم منجمد ہورہا ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کے خلاف عمران خان پارلیمنٹ کیوں نہیں جارہے؟ ایک شخص…

January 17, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5 متعارف

نیویارک (ٹیک ڈیسک): اوپن اے آئی نے اپنا سب سے ایڈوانس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جی پی…

August 8, 2025
پاکستان

آج سے ملک میں بارش کی پیش گوئی، سندھ میں‌سرد اور تیز ہوائیں‌ چلنے کا امکان

(ویب ڈیسک): محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق…

December 7, 2024
پاکستان

لکی مروت میں گیس تنصیبات اور بنوں میں گرلز پرائمری اسکول میں دھماکا

پشاور(ویب ڈیسک): لکی مروت میں رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو…

November 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?