(ویبڈیسک ):برطانیہ میں ضمنی الیکشن میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔اپنی کامیابی کے بعد بات چیت کے دوران وزیراعظم رشی سونک اور لیبر پارٹی کے لیڈر سر کئیر اسٹامر کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جارج گیلووے نے کہا کہ میری یہ فتح فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی فتح ہے۔
نیوز کے نمائندے ہارون مرزا کو انٹرویو دیتے ہوئے جارج گیلووے نے اپنی کامیابی کو سیاسی زلزلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کا دوست آج برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راچڈیل کے انتخابی حلقے سے ضمنی انتخاب میں جارج گیلووے نے 12 ہزار 335 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں ڈیوڈ ٹیولی صرف 6 ہزار 638 ووٹ ہی حاصل کرپائے اور لیبرپارٹی کے سابق امیدوار اظہر علی چوتھے نمبر پر آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضمنی انتخاب میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 39 اعشاریہ 7 فیصد رہا۔
خیال رہے کہ برطانوی بائیں بازو کے سیاستدان جارج گیلووے سات بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں۔