Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیب ترامیم نے زیر التوا مقدمات کا دروازہ بند کردیا ہے؛ چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیب ترامیم نے زیر التوا مقدمات کا دروازہ بند کردیا ہے؛ چیف جسٹس
پاکستان

نیب ترامیم نے زیر التوا مقدمات کا دروازہ بند کردیا ہے؛ چیف جسٹس

Published February 15, 2023
Tags: Featured چیف جسٹس ریمارکس مقدمات کا دروازہ بند نیب ترامیم
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ نیب ترامیم نے زیر التوا مقدمات کا دروازہ بند کردیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو پہلے دیکھنا ہو گا کہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں۔ آرٹیکل 184 تھری کے استعمال کے لیے بنیادی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی کا تعین ضروری ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے پاس کسی بھی معاملے کو دیکھنے کے وسیع تر اختیار موجود ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا آرٹیکل 184 تھری کے استعمال سے قبل درخواست گزار کو ہائیکورٹ میں جانا چاہیے تھا؟نیب کیس کو سنتے ہوئے کافی وقت گزر چکا۔ اب تک نہیں بتایا گیا کہ نیب ترامیم سے کون سا بنیادی حق متاثر ہوا۔ اگر بنیادی حقوق پر عدالت کو مطمئن نہیں کیا گیا تو مفاد عامہ کا سوال تو بہت بعد میں آئے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حکومت ایسے کوئی قوانین نہیں بنا سکتی جو بنیادی حقوق سے منافی ہوں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ اگر پارلیمنٹ نیب کو ختم کر دے تو درخواستگزار اس کی بحالی کے لیے آ سکتا ہے؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ پارلیمنٹ نیب کو ختم کر دے تو اس کی بحالی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ اگر عدالت قانون سازی کالعدم یا بحال کرنے لگی تو پارلیمنٹ غیر فعال ہو جائے گا۔

وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ عوامی اہمیت کے مقدمات کے علاوہ براہ راست دائر مقدمات نہیں سن سکتی۔ کسی شخص کی ذاتی شکایات پر سپریم کورٹ براہ راست مقدمہ سن کر فیصلہ نہیں کرسکتی۔ آئین میں براہ راست مقدمہ دائر کرنے کے لیے ہائیکورٹ کا فورم موجود ہے۔ آئین میں سپریم کورٹ کے لیے بھی مقدمات سننے کا واضح طریقہ کار درج ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بہت سے عوامی اہمیت کے مقدمات میں سپریم کورٹ براہ راست کیسز سنتی رہی ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اگر سپریم کورٹ براہ راست مقدمات سننا شروع کردے گی تو ہائیکورٹ جانے کا آئینی حق ختم ہو جائے گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت خود حکومت کے اختیارات استعمال نہیں کرنا چاہتی۔ نئے نیب قانون میں واپس ہونے والے مقدمات کے مستقبل کا کوئی طریقہ کار درج نہیں۔ احتساب عدالتوں سے واپس ہونے والے سیکڑوں مقدمات کا کچھ پتا نہیں کہاں جائیں گے؟

وکیل نے کہا کہ عدالت جہاں حکم جاری کرے گی وہاں بھیج دیں گے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کیوں حکم جاری کرے ؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ مقدمات وہاں ہی چلیں گے جہاں نیب سے پہلے 50 سال چلتے رہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نئے نیب قانون میں باریکی سے ہر نقطے اور لفظ میں تبدیلی کی گئی، اتنا بڑا ابہام کیوں چھوڑا گیا ؟۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 8 ماہ ہوگئے نیب مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہورہے اور کسی دوسرے فورم پر نہیں بھیجے گئے۔ وکیل نے جواب دیا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے کوئی بھی وجہ بنا کر مداخلت نہیں کی جاسکتی۔ پارلیمنٹ نیب کا مکمل قانون بھی ختم کرسکتی ہے۔ پاکستان 50 سال نیب قانون کے بغیر بھی چلتا رہا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قدیم معاشرے میں زندہ رہنے کا حق محض روٹی، کپڑا اور مکان سے پورا ہوتا ہو گا۔ آج کے زمانے میں زندہ رہنے کے لیے تعلیم اور صحت سمیت سہولیات لازم ہیں۔ کرپشن سے زندہ رہنے کا حق زخمی ہوا ہے۔ آج دو اغوا شدہ بچیاں چھ سال بعد بازیاب ہوئیں کیونکہ کوئی نظام ہی نہیں ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کو بچیوں کی بازیابی کے لیے انٹیلیجنس ایجنسیوں کا سہارا لینا پڑا۔ پولیس میں صلاحیت کا فقدان اصل میں شہریوں کےزندہ رہنے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ واضح کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ حکومت کرنا چاہتی ہے نہ ہی کرے گی۔ کئی سو نیب کیسز عدالتوں سے واپس ہو رہے ہیں۔نیب ترامیم نے زیر التوا کیسز کا دروازہ بند کر دیا ہے۔ نیب ترامیم کو 8 ماہ ہو گئے مگر ان کے باقاعدہ نفاذ یا کیسز کی منتقلی کا طریقہ کار نہیں بنایا جا سکا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر نیب قانون میں الفاظ بدلنے کا وقت ہے تو کیسز کی منتقلی کا طریقہ کار بنانے کا کیوں نہیں ہے؟۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر احتساب عدالت کے منتقل کیسز کو اینٹی کرپشن دائرہ اختیار سے خارج قرار دے تو کیا ہو گا؟۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ نیب قانون سے پہلے بھی 50 سال ملک میں کرپشن کے کیسز نمٹائے گئے تھے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی مزید سماعت کل 16 فروری تک ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredچیف جسٹس ریمارکسمقدمات کا دروازہ بندنیب ترامیم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور زلمی اور لاہور قلندرز پر میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد
Next Article احسان اللہ کی با=لنگ،روسو کی جارحانہ بیٹنگ سےسلطانز کی فتح
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ سیلاب فنڈ میں بے ضابطگیاں، آڈیٹر جنرل پاکستان کی 25 ارب کی آڈٹ رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک) : سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف…

April 6, 2023
پاکستانصحت

لاہور : دماغ کو کھانے والے نیگلیریا وائرس میں مبتلا پہلا مریض انتقال کرگیا

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): لاہور کے سروسز اسپتال میں ممکنہ طور پر نیگلیریا وائرس میں مبتلا پہلا مریض انتقال کرگیا۔سروسز اسپتال…

July 4, 2023
پاکستانتازہ ترین

بغاوت پر اکسانے پر ریٹائرڈ میجراور کیپٹن کو پاک فوج نےسزا سنادی

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی۔پاک…

November 25, 2023
انٹرٹینمنٹ

سلمان معافی نہیں مانگے گا: سلیم خان

(ویب ڈیسک): مصنف، اداکار اور بھارتی فلم پروڈیوسر سلیم خان نے کہا کہ ان کے بیٹے سلمان خان نے کبھی…

October 20, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?