Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیب والے ضمیر فروش ہیں، ان کو پیسے دو جو مرضی کہلوا لو؛ عمران /میرے ساتھ پرسنل نہ ہوں، کیس پر بات کریں؛ پراسیکیوٹرجنرل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیب والے ضمیر فروش ہیں، ان کو پیسے دو جو مرضی کہلوا لو؛ عمران /میرے ساتھ پرسنل نہ ہوں، کیس پر بات کریں؛ پراسیکیوٹرجنرل
پاکستان

نیب والے ضمیر فروش ہیں، ان کو پیسے دو جو مرضی کہلوا لو؛ عمران /میرے ساتھ پرسنل نہ ہوں، کیس پر بات کریں؛ پراسیکیوٹرجنرل

Published July 29, 2024
Tags: Featured اسلام آباد کی احتساب عدالت توشہ خانہ کیس ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔اڈیالہ جیل میں نیب کے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفرعباسی اور نئے توشہ خانہ ریفرنس کے تفتیشی ڈپٹی ڈائریکٹرمحسن ہارون بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل مظفرعباسی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس دوران بشریٰ بی بی بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ روسٹرم پر آگئیں۔

بشریٰ بی بی نے جج سے کہا کہ آپ نے جو فیصلہ کرنا ہے کریں، میں نے اپنا فیصلہ اللہ پرچھوڑا ہے، آپ جس منصب پربیٹھے ہیں کیا آپ کو نظر نہیں آرہا نیب کیا کررہی ہے؟ ہمارے ساتھ مسلسل نا انصافی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب والے بائیں جانب کھڑے ہیں، ہم دائیں جانب کھڑے ہیں، نیب والے ایک کے بعد دوسرا جھوٹا کیس فائل کررہے ہیں۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ میری اہلیہ کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں، اس کوکیوں سزادی جارہی ہے؟ وزیراعظم میں تھا، میری اہلیہ کسی پبلک آفس میں نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیب والے ضمیر فروش ہیں، ان کو پیسے دو جو مرضی کہلوا لو۔نیب ٹیم کو ضمیرفروش کہنے پراسیکیوٹرجنرل نیب مظفر عباسی غصے میں آگئے اور عمران خان سے کہا کہ آپ میرے ساتھ پرسنل نہ ہوں، کیس پر بات کریں، میں نے آج تک آپ کی ذات پر بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ مجھے 30 ہزار روپے میں مکمل ڈنراور ٹی سیٹ راجہ بازار سے خرید کر دکھائیں، کیا محمد بن سلمان نے آپ کو 30 ہزار مالیت کا ڈنرسیٹ اورٹی سیٹ تحفے میں دیا تھا؟

پراسیکیوٹرنیب نے کہا کہ عدالت کی سیدھی جانب میں اور الٹی جانب آپ کھڑے ہیں۔

تلخ جملوں کے تبادلوں کے بعد عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔ وقفے کے بعد سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی نے مظفرعباسی سے معذرت کی جسے نیب پراسیکیوٹر نے قبول کرلیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور دیگر کے دلائل سننے کے بعد دونوں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کردی۔

عدالت نے سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی اور ملزمان کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر8 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد کی احتساب عدالتتوشہ خانہ کیسریمانڈ میں 10 روز کی توسیععمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آریان خان نے باپ کے مقابلے میں دہلی میں 2 فلور خرید لیے
Next Article جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان، کراچی میں‌گورنر ہاؤس پر دھرنا ہوگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

ضمنی انتخابات:اسد عمر،علی امین گنڈا پورکےکاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما اسد…

February 7, 2023
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: ‘ر ا’ کو معلومات فراہم کرنے پرگرفتار 5 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بھارتی خفیہ ایجنسی (ر ا) کو معلومات فراہم کرنے…

October 10, 2023
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ: بینچ سربراہ نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر مزید سماعت سے معذرت کرلی

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ کے جج نے لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر مزید سماعت سے معذرت کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں…

August 12, 2025
پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکا، 1 شخص ہلاک

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوگئے۔پہلے کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا…

August 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?