Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ذیابیطس اب لاعلاج نہیں، چینی سائنسدانوں نےعلاج دریافت کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > ذیابیطس اب لاعلاج نہیں، چینی سائنسدانوں نےعلاج دریافت کرلیا
صحت

ذیابیطس اب لاعلاج نہیں، چینی سائنسدانوں نےعلاج دریافت کرلیا

Published May 28, 2024
Tags: Featured چین میں سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز پیشرفت ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے مریض میں خلیات کو ٹرانسپلانٹ کیا نجات پانا ممکن نہیں
Share
SHARE

شنگھائی (ہیلتھ ڈیسک): ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے جس کے شکار ہونے کے بعد اس سے نجات پانا ممکن نہیں بلکہ اسے طرز زندگی کی عادات اور ادویات کی مدد سے کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔مگر چین میں سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز پیشرفت کرتے ہوئے ذیابیطس سے نجات دلانے والے اولین علاج کو رپورٹ کیا ہے۔درحقیقت چینی سائنسدانوں نے ذیابیطس کے ایک 59 سالہ مریض کو سیل تھراپی کے ذریعے اس دائمی مرض سے نجات دلانے میں کامیابی حاصل کی، جس کے بارے میں تحقیق کے نتائج اب جاری کیے گئے ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس مریض کا علاج 2021 میں شروع ہوا اور 2022 سے اسے ادویات کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑی۔

آج کل بیشتر افراد کی وہ عام عادت جو کینسر جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھاتی ہے

اس تجرباتی طریقہ علاج کے ذریعے لبلبے میں انسولین تیار کرنے والے مصنوعی خلیات کو بنایا جاتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیق میں شامل مریض 25 سال سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار تھا اور اس کے لبلبے کے خلیات کے افعال لگ بھگ مکمل طور پر ختم ہو چکے تھے جبکہ سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا جس کے باعث اسے روزانہ انسولین کے کئی انجیکشنز لگوانے پڑتے تھے۔

Shanghai Changzheng Hospital کے محققین نے اس طریقہ علاج کو تشکیل دیا تھا اور انہوں نے بتایا کہ مریض میں ذیابیطس کی سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، جس کے بعد ہم نے تجرباتی علاج کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

جولائی 2021 میں اس مریض میں خلیات کو ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کے 11 ہفتوں بعد اسے انسولین کے انجیکشن لگوانے کی ضرورت نہیں رہی۔

منہ کے ذریعے کھائی جانے والی ادویات کی خوراک میں بتدریج کمی آئی اور ایک سال بعد ان کا استعمال مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔

اس کے بعد بھی مریض کی صحت پر نظر رکھی گئی اور دریافت ہوا کہ اس کے لبلبے کے خلیات کے افعال مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں۔

اب یہ مریض 33 ماہ سے ذیابیطس سے محفوظ ہے۔

اس طریقہ علاج کے لیے محققین نے مریض کے خون کے mononuclear خلیات کو تبدیل کرکے لبلبے کے خلیات میں تبدیل کیا۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سیل ڈسکوری میں شائع ہوئے۔

TAGGED:Featuredچین میں سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز پیشرفتذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہےمریض میں خلیات کو ٹرانسپلانٹ کیانجات پانا ممکن نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر(ن) لیگ کے صدربن گئے
Next Article امتحانات پھر خطرے میں : کراچی میں پھر کل سےیکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسموگ: لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

(ویب ڈیسک): لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔پنجاب کی…

November 15, 2024
پاکستان

مصطفیٰ قتل کیس ، قبرکشائی کی درخواست منظور ، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک): جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل…

February 17, 2025
پاکستان

راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ گنجائش سے متجاوز ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ):راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ گنجائش سے تجاوز کرنے کے باعث ڈیم کے اسپل ویز کھولنے…

July 29, 2023
دنیا

سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں:یو این سیکریٹری جنرل

جنیوا (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد…

September 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?