پیساڈینا، کیلیفورنیا (ٹیسک ڈیسک): چاند کے جنوبی قطب پر ایک پہاڑی شہابی تصادم سے پیدا ہوئی ہے جسے اب ناسا نے اپنی خاتون سائنسداں اور کمپیوٹر پروگرامر کے نام سے معنون کیا ہے۔اب اس پہاڑ جیسی ساخت کو ’مونس موٹن‘ کا نام دیا گیا ہے جو درحقیقت ایک خاتون کمپیوٹر پروگرامر ملیبا روئے موٹون کے نام پر ہے۔
Melba Roy Mouton—a NASA mathematician and key figure in the Apollo era—is being honored with the naming of a mountain on the Moon’s South Pole.
Mons Mouton is the future landing site of VIPER, our rover set to explore the lunar surface for Artemis: https://t.co/Fng8iiGOWp #BHM pic.twitter.com/2tY4EQ9V1Z
— NASA (@NASA) February 15, 2023
اگرچہ یہ ابھار نما پہاڑی ایک عرصے سے سائنسدانوں کے علم میں تھی لیکن حال ہی میں ناسا کے وائپر (وولیٹائل انویسٹٰ گیٹنگ پولر ایکسپلوریشن روور) مشن کے ماہرن نے اس کی تجویز دی ہے۔
یہ پہاڑ نما ابھار ایک گڑے کی وجہ سے بنا ہے اور یہ گڑھا غیرمعمولی شہابی تصادم سے بنا ہے۔
واضح رہے کہ وائپر مشن چاند پر انسانوں کی رسائی کے ایک بڑے منصوبے آرٹیمس کا حصہ ہے جو اسی مقام پر اترے گا اور اپنی تحقیقات کرے گا۔
وائپر پروگرام کے ماہرین نے ’بین الاقوامی فلکیاتی تنظیم‘ (آئی اے یو) کو میلبا موٹن پہاڑی کا نام بھجوادیا ہے جسے جلد منظور کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ میلبا روئے موٹن کا انتقال 1990 میں ہوا تھا اور انہوں نے ناسا کے کئی ایک مشن میں غیرمعمولی کردار ادا کیا تھا۔