Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قومی اسمبلی:اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں سے بھی محروم، مزید نشستیں‌خطرے میں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قومی اسمبلی:اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں سے بھی محروم، مزید نشستیں‌خطرے میں
پاکستان

قومی اسمبلی:اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں سے بھی محروم، مزید نشستیں‌خطرے میں

Published August 8, 2025
Tags: Featured ایک اور نشست خطرے میں ایوان زیریں پی ٹی آئی سے اہم عہدے واپس لیے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب کو سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز سمیت 9 اراکین پارلیمان کو نااہل قرار دے دیا تھا۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی سے اہم عہدے واپس لیے جانے کے بعد ایک اور نشست خطرے میں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے، پی ٹی آئی آزاد اراکین کو پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے دوبارہ نام دینا ہونگے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے نااہل 7 ممبران سے قائمہ کمیٹی کی ممبر شپ واپس لے لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 7 ارکین اسمبلی سے 15 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرمین شپ ختم کر دی گئی ہے جبکہ زرتاج گل قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی رکنیت سے محروم ہو گئی ہیں۔ رائے حسن نواز کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی چیئرمین شپ بھی ختم ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی نشست بھی خطرے میں ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن نوشین افتخار کی تحریک پر فیصلہ 11 اگست کو متوقع ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پی ٹی آئی کے رکن شیخ وقاص اکرم کے خلاف تحریک پیش کی تھی۔ قومی اسمبلی سے منظور اس تحریک میں شیخ وقاص کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کا معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا۔

TAGGED:Featuredایک اور نشست خطرے میںایوان زیریںپی ٹی آئی سے اہم عہدے واپس لیے جانے کے بعدقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوجائیں: ٹرمپ کی وارننگ
Next Article کراچی میں ہونیوالے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

شام پر باغیوں کا قبضہ: بشار الاسد کا فرار،طیارہ روس جاتے ہوئے ریڈار سے غائب، حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات

دمشق (ویب ڈیسک): مفرور شامی صدر بشار الاسد کا طیارہ مبینہ طور پر روس جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو…

December 8, 2024
کھیل

کرکٹ الیکشن میں اندھا پیسا چلتا ہے، راشد لطیف کرکٹ میں سیاسی عمل دخل پر پھٹ پڑے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کرکٹ میں سیاسی عمل دخل پر پھٹ پڑے۔سوشل میڈیا پر…

June 22, 2023
پاکستان

شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

میر علی (ویب ڈیسک): شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی…

October 26, 2024
پاکستانتازہ ترین

وزیر اعلیٰ سندھ کی شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری

لاڑکانہ: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور…

December 23, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?