Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نواز شریف کاپنجاب کیلیےاعلان: پنجاب میں بجلی فی یونٹ 14 روپے کمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نواز شریف کاپنجاب کیلیےاعلان: پنجاب میں بجلی فی یونٹ 14 روپے کمی
پاکستانکاروبار

نواز شریف کاپنجاب کیلیےاعلان: پنجاب میں بجلی فی یونٹ 14 روپے کمی

Published August 16, 2024
Tags: 500 یونٹ تک بجلی فی یونٹ 14 روپے کمی Featured بجلی کی قیمت پر تفصیل سے گفتگو پنجاب حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی اور یہ ریلیف صوبے کے عوام کو دیا جائے۔صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے ایک کرب سے گزر رہے ہیں، 21 اکتوبر کی تقریر میں بھی میں نے بجلی کی قیمت پر تفصیل سے گفتگو کی تھی، 2017 میں بجلی کے بل کم آتے تھے، لوگ آسانی سے زندگی گزارتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں دس دس روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں، ہم نے ڈالر کو 4 سال تک 104 روپے کی سطح پر برقرار رکھا تھا، چند ججوں نے بیٹے سے 10 ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا، میں آج بھی یہی پوچھتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا؟ مجھے نکالنے والوں نے ملک کے ساتھ ظلم اور ایک جُرم کیا تھا۔

نوازشریف کا کہنا تھاکہ مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں، بانی پی ٹی آئی کے دور سے یہ کام شروع ہوا، ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، دوبارہ لانے والے کون ہیں؟ ذمہ دار وہی ہیں جو آج جیل سے بیٹھ کر بڑھ چڑھ کر باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریکارڈ مدت میں بجلی کے کارخانے مکمل کر کے بحران پر قابو پایا جن کا بل آج 18 ہزار آرہا ہے ان کا بل 2017 میں 1600 روپے آتا تھا، مریم نواز نے آتے ہی آٹے کی قیمت میں کمی کی ہے، بہت محنت کر رہی ہیں، مریم نواز صحت اور صفائی کیلئے بھی خوب محنت کر رہی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ساڑھے 19 فیصد شرح سود پر کون اس ملک میں سرمایہ کاری کرے گا، ہمیں تو آئی ایم ایف کی شرائط نے بالکل جکڑ دیا ہے، کوئی جواب دے گا کہ مجھے کیوں نکالا گیا؟ کیوں ہمارے خلاف سازش کی گئی؟ ناقابل معافی ہیں وہ لوگ جو 1600 کے بل کو 18 ہزار روپے کا کر کے چلے گئے ہیں، مجھ سے عوام کی حالت دیکھی نہیں جارہی۔

نواز شریف نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سولر پینل اسکیم کیلئے 700 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہا کہ 200 یونٹ بجلی پروزیراعظم کا دیا جانے والا ریلیف اچھا اقدام ہے،نوازشریف، شہبازشریف بھی بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کریں۔

TAGGED:500 یونٹ تک بجلی فی یونٹ 14 روپے کمیFeaturedبجلی کی قیمت پر تفصیل سے گفتگوپنجاب حکومتسابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بیٹے بہو کی علیحدگی کی افواہیں، امیتابھ بچن کا شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ
Next Article فیض حمید کے متاثرین میں شامل ہوں، انہوں نے مجھ سے معافی بھی مانگی تھی: اسحاق ڈار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

پراڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پراڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی کوہ…

August 12, 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق…

July 18, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

جیمزویب دوربین کےانکشافات:کائنات کی تشکیل کی تھیوری تبدیل ہوسکتی

پیساڈینا، کیلیفورنیا (ٹیک ڈیسک): جیمزویب خلائی دوربین سے دیکھی گئی کچھ اہم ترین کہکشاؤں کو دیکھ کر معلوم ہوا ہے…

February 25, 2023
پاکستان

القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گجرات سے گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک): کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے…

July 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?