Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جیمزویب دوربین کےانکشافات:کائنات کی تشکیل کی تھیوری تبدیل ہوسکتی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > جیمزویب دوربین کےانکشافات:کائنات کی تشکیل کی تھیوری تبدیل ہوسکتی
سائنس و ٹیکنالوجی

جیمزویب دوربین کےانکشافات:کائنات کی تشکیل کی تھیوری تبدیل ہوسکتی

Published February 25, 2023
Tags: 50 سے 70 کروڑ سال پہلے Featured بگ بینگ واقعے چھ ایسی کہکشائیں دیکھی کائنات کی پیدائش کی وجہ
Share
SHARE

پیساڈینا، کیلیفورنیا (ٹیک ڈیسک): جیمزویب خلائی دوربین سے دیکھی گئی کچھ اہم ترین کہکشاؤں کو دیکھ کر معلوم ہوا ہے کہ انہیں اپنے ابتدائی درجے میں ہونا چاہیئے تھا لیکن وہ مکمل طور پر نموپذیر اور بڑی ہیں۔جدید ترین خلائی رصدگاہ سے اب ہم نے چھ ایسی کہکشائیں دیکھی ہیں جو کائنات کی پیدائش کی وجہ بننے والے بگ بینگ واقعے کے انتہائی ابتدائی دور یعنی 50 سے 70 کروڑ سال پہلے بن گئی تھیں۔ اب تک ہم سمجھتے رہے تھے کہ اس مختصر مدت کے بعد بننے والی کہکشائیں اپنے ابتدائی درجے میں ہوں گی لیکن اس مختصر عرصے میں بھی وہ بھرپور تشکیل سے گزررہی ہیں اور مکمل طور پر نموپذیرکہکشاں ہیں۔

ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ دریافت کہکشاں کے بننے کے متعلق ہمارے مروجہ نظریات کو چیلنج کرتی ہے۔ پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات جویئل لیجا اور ان کےساتھیوں کہ کائنات بننےکے فوراً بعد ہم بہت چھوٹی، ابتدائی اور بچہ کہکشاں کی توقع کررہے تھے لیکن وہاں تو ہماری اپنی (ملکی وے) جیسی کہکشاں ہی ملیں جو حیرت انگیز بات ہے۔
جیمزویب کی انوکھی خاصیت

ہم جانتے ہیں کہ جیمزویب عام مرئی (وزیبل) روشنی کی بجائے، زیریں سرخ (انفراریڈ) روشنی دکھاتی ہے۔ اس کے حساس اور جدید ترین آئینے اتنی دور دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ ہم ماضی میں پیچھے جاکر تخلیقِ کائنات کی ابتدائی صورت میں بھی جھانک سکتے ہیں۔ جدید تحقیقات بتاتی ہیں کہ اب سے 13.7 ارب سال قبل کائنات بگ بینگ سے وجود میں آئی تھی جبکہ جیمزویب خلائی دوربین 13.5 ارب سال قدیم عکس بھی دکھاسکتی ہے اور دکھا بھی رہی ہے۔

پروفیسر جوئیل کے مطابق مٹھی بھر ان کہکشاؤں نے ہمارے مروجہ 99 فیصد ماڈلوں کو یکسرمسترد کردیا ہے جو ہم نے کہکشانی تشکیل کے متعلق سوچ رکھے تھے۔ اب ہمیں کہکشاؤں کی پیدائش، ارتقا اور تشکیل کے عمل پر نئے سرے سے غورکرنا ہوگا۔ ان نظریات کی اکثریت بتاتی ہے کہ کہکشائیں گیس اور بادلوں کے چھوٹے بادل کے اجتماع سے بنتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ فروغ پاتی رہتی ہیں، تاہم اس میں بہت وقت لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابتدائی کائنات میں کہکشاں کی تشکیل کے نظریات پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

واضح رہے کی جیمزویب سے یہ تصاویر گزشتہ برس جولائی میں سامنے آئی تھیں جن یہ ستاروں بھری کہکشائیں روشنی کے بڑے نقطوں کی صورت میں دکھائی دے رہی تھیں۔ پہلے ماہرین اسے غلطی سمجھیں لیکن بار بار ڈیٹا پروسیسنگ کے باوجود کہکشائیں اتنی ہی بڑی اور واضح نکلیں۔

پھر ماہرین نے احتیاط سے ڈیٹا کا طیف (اسپیکٹرم) پڑھا اور ان کی دوری کی بار بار تصدیق بھی کی۔ یوں اب معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی کائنات کی کمیت ہماری توقع سےبھی 100 گنا زائد ہے اور اب یہ مسئلہ ماہرین کو طویل عرصے تک سوچ وبچار میں مصروف رکھ سکتا ہے۔

TAGGED:50 سے 70 کروڑ سال پہلےFeaturedبگ بینگ واقعےچھ ایسی کہکشائیں دیکھیکائنات کی پیدائش کی وجہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آسٹریلیا میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش، نئی بات نہیں؛ شہری
Next Article گردشی قرضے 3 کھرب ہوگئے:بجلی کمپنیاں صوبوں کو دینے کی تجویز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

سعودی ولی عہد کی کوششوں سے متعدد ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا: محمود عباس

ریاض (ویب ڈیسک): فلسطین کے صدر محمود عباس اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک…

August 12, 2025
پاکستانکاروبار

پیٹرول کا بحران،اوگرا کا چیف سیکرٹری پنجاب کو کارروائی کاحکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کے…

February 8, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ڈیجیٹل میڈٰیا بحران:ٹوئٹرسے بھی مزیدملازمین کو نکالنےکا امکان

ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر نے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس…

January 20, 2023
دنیا

52 سال حکومت کرنے کے بعد ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ):ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے…

January 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?