کراچی (ویب ڈیسک): شمالی کوریا نے سمندر میں چار اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جمعرات کو مشرقی سمندر میں فائر کیے گئے ‘Hwasal-2’ میزائلوں نے 2 ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے میں تین میزائلوں کا تجربہ کیا جن میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے۔
شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا ہے ہم نے ان تجربوں کے ذریعے دشمن قوتوں پر مہلک جوہری جوابی حملے کی اپنی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ ہم امریکا اور جنوبی کوریا جیسی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔