شمالی وزیرستان (ویب ڈیسک): شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پاک فوج کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے اور پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔